پٹنہ

تیجسوی کی طبیعت بگڑی، نالندہ میں نہیں کریں گے یاترا

پٹنہ:اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نالندہ میں مجوزہ انصاف یاترا نہیں کر پائیں گے۔تیجسوی کو وزیر اعلی نتیش کمار کے آبائی ضلع نالندہ میں آئین بچاؤانصاف یاترا کرنی تھی، لیکن اچانک طبیعت بگڑ جانے کے سبب یاترا منسوخ کرنی پڑی ہے۔تیجسوی یادو ان دنوں آئینبچاؤ انصاف یاترامیں نتیش حکومت کی خامیوں کو اجاگر کر رہے ہیں۔ ان کا مقصد اس یاترا کے ذریعے نتیش حکومت کو نقاب کرنے کے ساتھ – ساتھ اپنی پارٹی کے کارکنوں اور حامیوں کو متحد کرنا ہے۔سب کی نظریں آج نالندہ میں ہونے وا لی تیجسوی کی یاترا پر تھی لیکن اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے پروگرام منسوخ ہو گیا۔ آر جے ڈی ذرائع سے ملی خبر کے مطابق تیجسوی کولڈ اینڈ فلو میں مبتلا ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close