دیگر خبریں

تیز آواز والے پٹاخوں کی خرید وفروخت پر پابندی

دربھنگہ:(عرفان احمد پیدل)دیوالی ،چھٹھ جیسے تہوار کے موقع پرنظم و نسق قائم رکھنے اور حفاظتی نقطہ نظر سے تیز آواز والے پٹاخوں کی خرید و فروخت اور اس کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے ۔ پٹاخے انتہائی نقصان دہ ہوتے ہیں جس سے جان مال کے نقصان کا خطرہ بنا رہتا ہے ۔ ملٹی پل آواز ، رومن کینڈل ، ہنومان بم ، گورا ساؤنڈ جیسے تیز آواز والے پٹاخوں کی خرید و فروخت ممنوع ہے ۔ آبادی اور گھنی آبادی میں آتش گیر مادہ کا استعمال اور اسٹاک کرنے پر پابندی عائدکی جاتی ہے ۔ تاجروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ اس ہدایت پر سختی سے عمل کریں ورنہ قصور وار پائے جانے پر سخت کاروائی کی جائے گی ۔ بغیر لائسنس کے لوگ پٹاخوں کی تجارت نہیں کریں ۔ بھیڑ والے علاقوں میں اس کی خرید وفروخت نہیں ہوگی ۔ تاجر پٹاخوں کا اسٹاک رہائش گاہ میں نہ کرکے لائسنس میں درج تجارت گاہ پر ہی کریں ۔ ساتھ ہی گودام میں آگ پر قابو پانے والی چیزیں ضرور رکھیں اور مکمل احتیاط برتیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close