ہندوستان

تیل کمپنیوں‌کے سربراہان سے مودی کی ملاقات آج

نئی دہلی:مرکزی حکومت کے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں 2.50 روپیے فی لیٹر کی کمی کے باوجود ان کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ اب وزیر اعظم نریندر مودی پیر کے روز تیل کمپنیوں کے سربراہان سے ملیں گے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی بڑی غیر ملکی اور ملکی تیل کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات کریں گے۔ قابل غور ہے کہ ایران سے ٹریڈ وار کے درمیان امریکہ نے ہندوستان اور چین سمیت سبھی ممالک پر ایران سے خام تیل کا چار نومبر تک امپورٹ بند کیا ہے۔ اور جس کے سبب عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے اور عالمی منڈیوں میں عدم استحکام برقرار ہے۔
بتا دیں کہ سرکار کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مسلسل ہر روز قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کے روز چار اہم بڑے شہروں دہلی، کولکاتہ، ممبئی،چنئی میں پٹرول 17سے 19پیسے اور ڈیزل 29سے 31پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہوگیا۔ ملک کی قومی دارالحکومت دہلی میں 82.72 روپے اور اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں 88.12روپے فی لیٹر ہو گیا۔ وہیں کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 84.54روپے اور چینئی میں 85.99روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close