ہندوستان

ثانیہ مرزا ماں بن گئیں،بیٹے کی پیدائش،باپ بننے پر شعیب ملک مسرور

حیدرآباد:ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ماں بن گئیں۔ ثانیہ مرزا اور مایہ ناز پاکستانی کرکٹ کھلاڑی شعیب ملک کے گھر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔لڑکے کی پیدائش حیدرآبادمیں منگل کی صبح ہوئی ۔ماں اور نومولود دونوں صحت مند ہیں۔
شعیب ملک نے ٹویٹر کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو یہ خوشخبری دیتے ہوے کہا الحمداللہ، بیٹے کی ولادت پر بہت خوش ہوں، اہلیہ ثانیہ مرزا بھی خیریت سے ہیں۔ بالی ووڈ فلمساز فرح خان اور دیگر اہم شخصیات نے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کو مبارکباد دی ہے۔ ان دونوں کی شادی سال 2010 میں ہوئی تھی۔شعیب ملک کے منیجر اور ایجنٹ انعام الحق نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹر پہلے بچہ کی پیدائش پر کافی مسرور ہیں ۔جاریہ سال اپریل میں ثانیہ نے اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے حاملہ ہونے کے سبب ٹینس کے کھیل کو وقفہ دیا تھا، سمجھاجاتا ہے کہ 2020میں ہونے والے ٹوکیوا ولمپکس میں دوبارہ میدان میں واپس ہوں گی۔حال ہی میں ثانیہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ اپنے بچہ کا نام ’’مرزاملک ‘‘رکھیں گی۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کے شوہر ، چاہتے ہیں کہ بیٹی کی پیدائش ہو۔ ٹینس اسٹار کی بہن انم مرزا نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خالہ بن گئی ہیں۔پاکستانی کھلاڑی عامر پہلے کرکٹر رہے جنہوں نے شعیب ملک کو مبارکباد دی ۔ان کے ساتھ ساتھ ایک اور پاکستانی کھلاڑی سہیل تنویر نے بھی شعیب کو مبارکباد پیش کی ۔ایک طرف جہاں ثانیہ مرزا حاملہ ہونے کے سبب ٹینس کورٹ سے باہر تھیں تو دوسری طرف ان کے شوہر شعیب ملک کرکٹ میں مصروف تھے ۔وہ متحدہ عرب امارات میں آسڑیلیا کے خلاف کھیلی گئی سیریز کا حصہ رہے ۔حال ہی میں منعقدہ ایشیاکپ 2018میں سابق پاکستانی کپتان بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close