ہندوستان

ثانیہ مرزا کے ساتھ ” چھیڑ چھاڑ “ کا سنسنی خیز انکشاف

نئی دہلی: مشہورہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ بنگلہ دیش میں ایک معروف کرکٹر کی طرف سے” چھیڑ چھاڑ “ کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے ۔ایک نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی نمبر ون ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ بنگلہ دیش کے کرکٹر شبیر رحمان کی جانب سے چھیڑ چھاڑ اور انتہائی شرمناک جملے بازی کا انکشاف ہوا ہے ۔ثانیہ کے شوہر شعیب ملک نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 4سال پہلے جب وہ ڈھاکہ میں لیگ کھیلنے گئے تھے جہاں ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی ان کے ساتھ تھیں جہاں بنگلہ دیشی کرکٹر شبیر رحمان نے ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور انتہائی شرمناک جملے کسے تھے جس پر ان کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی تھی اور انہوں نے سرکاری طور پر اس کی شکایت کرکٹ کمیٹی آف ڈھاکہ میٹرو پولیس (سی سی ڈی ایم) سے کی تھی۔واضح رہے کہ شبیررحمان بنگلہ دیش کے بے حد متنازعہ کرکٹر ہیں۔ انہوں نے میدان پرکئی ایسے کام کئے ہیں، جن کے سبب شبیر کو کئی بارسزا ملی ہےجبکہ حال ہی میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دھمکانے اور ان کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے کے معاملے میں بلے باز شبیررحمان پر 6 ماہ کی پابندی عائد کی ہے۔انہیں ایشیا کپ کی ٹیم میں بھی جگہ نہیں دی گئی ہے جب کہ انہیں سینٹرل کنٹریکٹ سے بھی باہر کر دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close