بہارسیمانچل

جئے کشن تیواری کے بہنوئی نے کی کورٹ میں خودسپردگی کی

مشرقی چمپارن: موتیہاری مہاتماگاندھی سنٹرل یونیورسٹی کے تحویل اراضی میں فرضی طوررقم کی نکاسی کے معاملے میں جیل میں بندجئے کشن تیواری کے بہنوئی گلشن تیواری نے اے سی جے ایم نوکے کورٹ میں خودسپردگی کردیا۔اس کے بعدسے اسے جیل میں بھیج دیاگیا۔اس نے بیل بنوا میں ایک کروڑپندرہ لاکھ میں ہرسدھی کے مکھیا شوہرسے وائٹ ہائوس خریداہے۔اس کے کھاتے پرفرضی نکاسی کی رقم بھی ٹرانسفرکیاگیاہے۔محصولات اراضی افسراجیت کمارنے اس کے خلاف ایف آئی آردرج کرائی تھی۔انسپکٹرآنندکمارکاکہناہے کہ گرفتاری کے لئے اس کے گھرپرکئی بارچھاپہ ماری کی گئی ،پولیس کی دبش کی وجہ سے انہوںنے خودسپردگی کی ہے،اسے ریمانڈپرلے کرپوچھ تاچھ کی جائے گی۔گلشن تیواری نے کورٹ میں سلینڈرکرنے کے دوران میڈیاکوبتایاکہ بیل بنواکی زمین اورمکان اس نے ۵۳لاکھ میں ہی خریدی ہے۔نولاکھ روپئے پہلے دے گئے تھے ۔۴۴لاکھ جئے کشن کوکیش دیاتھا،جواس نے اپنے کھاتے سے مکان مالک کوٹرانسفرکیے،جئے کشن تیواری نے جنوری ۲۰۱۸میں ہی اس کااے ٹی ایم لے لیاتھا۔روپئے نکاسی کاکام وہی کرتاتھا۔اس کے گھرکے آٹھ لوگ دہلی کے آزادنگرمحلے میں رہ کرسبزی فروخت کرنے کاکام کرتے ہیں۔والدپانچ بھائی ہے۔محصولات اراضی افسرنے ۱۴دسمبرکونگرتھانے میں دوسری ایف آئی آردرج کرائی تھی۔درج ایف آئی آرمیں للن پٹیل،رکسول نونیاڈیہہ کے پرمودمشرا،راجندرساہ،جئے کشن تیواری،اربندسنگھ،جئے کشن تیواری کی بیوی نککی تیواری اوربہنوئی گلشن کمارتیواری کونامزدکیاتھا۔دونوں بینک میں فرضی للن پٹیل،پرمودکمارمشرا اورراجندرساہ نے کھاتاکھول کرمعاوضے کی رقم منگوائی تھی۔فرضی طریقے سے منگوائی گئی معاوضہ کی رقم کوتینوں نے اپنے مددگاروںکے کھاتے میں ٹرانسفرکیاتھا۔گلشن تیواری کے نام پربیل بنواکی زمین اورمکان خریدی ہے۔اس کے بدلے ۴۴لاکھ روپئے جئے کشن تیواری کے کھاتے سے مالک مکھیاشوہرکے کھاتے میں ٹرانسفرکئے گئے۔معلوم ہوکہ مہاتماگاندھی سنٹرل یونیورسٹی کے لئے لئے جارہے بنکٹ کے نزدیک زمین میں فرضی طریقے سے تین کروڑسے زائدرقم کی نکاسی کی گئی تھی۔
(محمداکرم)

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close