بہارمتھلانچل

جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور میں تعزیتی نشست

سمستی پور:کلیانپور بلاک کے تحت چک مہیسی پنچایت کے مشہور ومعروف شخصیت جناب غلام شرف الدین عرف مسٹر بابو مرحوم کی اہلیہ محترمہ جناب نور باندی بیگم صاحبہ کے انتقال کی خبر جیسے ہی جامعہ کو ملی ذمہ داران و اساتذہ اور طلبہ میں غم کی لہر دوڑ گئی کیونکہ مرحومہ کے گھر کے ایک ایک فرد کا تعلق جامعہ سے والہانہ تھا، موقع بموقع جانی و مالی ہر قسم کے تعاون سے جامعہ کو مستفیض کرتے رہتے ہیں اور اپنے اعلی اخلاق کا مظاہرہ بھی کرتے رہتے ہیں؛ یہی وجہ ھیکہ جامعہ کے سبھی طلبہ مرحومہ کے اھل خانہ سے مانوس ہیں ـ اساتذہ وطلبہ نے تلاوت قرآن پاک کے بعد مرحومہ کیلئے مغفرت اور وارثین و پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاء کی، اسی اثناء جامعہ کے بانی وناظم جناب قاری ممتاز احمد جامعی جنرل سکریٹری الامدادایجوکیشنل اینڈ ویلفئر ٹرسٹ نے تعزیتی پیغام میں کہا رنج و الم کی غم ناک گھڑی میں ھم سب اھل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مرحومہ نیک سیرت و صوم صلٰوۃ کی پابند تھیں، مرحومہ نے اپنے پیچھے پانچ بیٹے اور چار بیٹیاں چھوڑی ہیں؛ جوسبھی شادی شدہ ھیں، بعد نماز عصرسمستی پور کے مشہور ومعروف بزرگ عالم دین حضرت مولانا عبداللہ رحمانی نے پڑھائی ،جامعہ کے اساتذہ مولانا جسیم الدین قاسمی حافظ اخلاق صاحب نے شرکت کرکے تعزیت پیش کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close