بہارمتھلانچل

جامعہ امیر حمزہ میں وداعی تقریب کا اہتمام

مدھوبنی:جامعہ امیر حمزہ ؓمقام نظرا،بینی پٹی ،مدھوبنی مےں عازمین حج کے لئے وداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ،شان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم مےں نذرانہ عقیدت مولانا شمیم ندوی نے پیش کیا ۔تقریب مےں جامعہ کے طلبا وطالبات نے حمد ، نعت ونظم پیش کئے ۔تقریب کی صدارت علامہ ریاض الدین قاسمی ناظم جامعہ ہذا نے کی ۔مہمان خصوصی مولانا نسیم قاسمی صدرالمدرسین جامعہ عائشہ نورچک ،مولانا انواراللہ فلک قاسمی ،مولانا حسن الرحمن ،مولانا غیاث الدین وغیرہ کا عازمین حج وحج سے متعلق پرمغز خطاب ہوا ۔اس تقریب مےں بینی پٹی بلاک اور بسفی بلاک کے عازمین حج کے علاوہ نظرا،رانی پور،بسیٹھاواطراف معزز شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر نائب ناظم جامعہ ہذا قاری مبین الدین رحمانی، مولانا عبدالرقیب مظاہری، مولانا شمیم اختر ندوی، مولانا جاوید،حافظ شمس عالم،ماسٹر ضیاءالدین ،ماسٹر شوکت موجودتھے ۔تقریب کا اختتام اجتماعی دعا پرہوا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close