بہارمتھلانچل

جامعہ فاطمۃ الزہرا ململ میں درس بخاری کا افتتاح

مدھوبنی:صوبہ بہار کی علمی و ادبی سرزمین ململ میں قائم قدیم ترین ، معروف دینی ادارہ ، جامعہ فاطمۃ الزہرا للبنات میں روز بدھ 18 جولائی 2018 کو درس بخاری کا آغاز بڑے تزک و احتشام کے ساتھ ہوا ، جس میں مدرسہ چشمہ فیض ململ اور جامعہ ہذا کے تمام اساتذہ نے شرکت کی ، درس کا آغاز جامعہ ہذا کے دورۂ حدیث کی طالبہ من تشا ناز کی عبارت خوانی اور جامعہ کے شیخ الحدیث مفتی سلیم الدین صاحب قاسمی کی پند و نصیحت سے ہوا ،شیخ جامعہ نے باب کی مناسبت سے وحی کے اقسام کی مدلل وضاحت کیا، امام بخاری کے صبر و استقامت ، عزم و استقلال کا ذکر کرتے ہوئے طالبات کو صبر و استقامت اختیار کرنے کی نصیحت کی ، اور ساتھ ہی ان کے مجاہدانہ کارناموں کو زیر بحث لاتے ہوئے فرمایا کہ امام بخاری نے 10 سال کی چھوٹی سی عمر میں ہی 70000 ہزار احادیث یاد کرلی تھیں ۔بعدہ جامعہ کے بانی وسرپرست حضرت مولانا وصی احمد صدیقی صاحب قاسمی نے طالبات کو درد بھرے انداز میں وعظ کرتے ہوئے انہیں اس مقام تک پہنچنے پر مبارکباد دی اور حوصلہ افزائی کی ،اور ساتھ ہی یہ بھی فرمایا کہ دنیا میں لاکھوں ، کروڑوں ، بلکہ اربوں عورتیں ہیں مگر آپ لوگ خوش نصیب ہیں کہ آپ اللہ اور اس کے رسول کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے منتخب ہوئیں ہیں ،۔ اس موقع پر مہتمم صاحب نے مدرسے کے محبین ، متعلقین ، محسنین اور منتسبین کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام میں مدرسہ چشمۂ فیض ململ کے نائب مہتمم مولانا مکین احمد رحمانی، مولانا فاتح اقبال ندوی قاسمی، مولانا معین احمد ندوی ، مولانا اسعد ندوی ، مولانا علی حسن قاسمی ، مولانا عالمگیر قاسمی ، مولانا اشرف علی مظاہری مولانا نورالحسن ندوی، مولانا ارشاد ندوی صاحبان شریک رہے۔پروگرام کا اختتام شیخ جامعہ کی پر سوز دعا سے ہوا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close