فلم

جب کوئی نہیں تھا کنگ خان کے پاس تو سنجو بابا نے اس طرح دیا تھا سہارا

شاہ رخ خان گزشتہ 26 برسوں سے فلمی دنیا سے منسلک ہیں۔ ٹی وی کی دنیا سے فلموں میں آنا اور بڑے پردے پر کنگ بن جانا کسی فلمی سفر سے کم نہیں لگتا۔ اس لمبے سفر میں ان کے کئی دوست بنے، کچھ ساتھ آگے بڑھتے گئے، کچھ پیچھے رہ گئے۔ انہی میں سے ایک ہے وہ چہرہ جس نے ممبئی میں اکیلے شاہ رخ کو ایک بڑے بھائی جیسا سہارا دیا۔ شاید اس وقت ’بادشاہ‘ کو اس دوست کی ہمت نہ ملتی تو کہیں اور ہوتے۔ یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ اپنے سنجو بابا ہیں۔

شاہ رخ اور سنجے دت کی دوستی سے جڑا یہ سویٹ سیکریٹ ایک ٹی وی شو کے درمیان سب کے سامنے آیا۔ بات کافی پرانی ہے، لیکن اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ یہ ویڈیو کے بی سی – 3 کے دوران کی ہے۔ اس ویڈیو میں شاہ رخ سنجے دت کے ساتھ اپنی دوستی کا ایک قصہ سناتے نظر آرہے ہیں۔ سنجو بابا کا لک دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ اپنی فلم ’ منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے پروموشن کے لئے وہاں پہنچے ہوں گے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہے اس ویڈیو میں شاہ رخ کہتے ہیں ’’ میں سب کو چھوٹا سا قصہ بتانا چاہوں گا کہ جب میں ممبئی میں نیا نیا آیا تھا تب میرا کوئی دوست نہیں تھا۔ میں کسی کو نہیں جانتا تھا اورمیری کسی کے ساتھ۔ لڑائی ہو گئی تھی۔ میرے پاس کوئی نہیں تھا، جس کے پاس میں جا سکوں۔ میں سوچ رہا تھا کاش میں دہلی میں ہوتا۔ میرے والدین بھی نہیں تھے اور ایک شخص تھا جو اپنی جیپ لے کر میرے پاس آیا تھا اور وہ تھا سنجے دت۔ اس نے کہا’ اگر کوئی تمہیں ہاتھ لگائے تو مجھے بتانا‘‘۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close