ہندوستان

جشودا بین پھر بولیں وزیراعظم مودی نے کی تھی مجھ سے شادی

وزیراعظم نریندر مودی سے دور رہ رہیں ان کی اہلیہ جشودا بین نے مدھیہ پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل کے اس بیان پر اعتراض ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے مودی کو غیر شادی شدہ بتایا تھا۔ جشودا بین کا کہنا ہے کہ "ایک پڑھی لکھی خاتون (آنندی بین )کا ایک استانی (جسودا بین ) کے بارے میں ایسا کہنا بالکل نامناسب ہے۔ ان کے اس بیان سے ہندستان کے پی ایم کی شبیہ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ وہ (مودی) میرے لئے قابل احترام ہیں،وہ میرے لئے رام ہیں”۔

ایک گجراتی اخبار سے بات چیت میں مدھیہ پردیش کی گورنر آنندی بین نے دعوی کیا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی غیر شادی شدہ ہیں۔ جشودا بین نے اپنے بھائی کے موبائل فون سے بنائے گئے ایک ویڈیو میں کہا ہے، "میں نریندر مودی کی شادی نہیں ہونے والے تبصرے سے حیران ہوں۔ انہوں نے (مودی )2014 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران اپنے دستاویز جمع کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا ہے کہ وہ شادی شدہ ہیں۔دستاویزوں میں انہوں نے (مودی) میرے نام کا ذکر بھی کیا ہے”۔جشودا بین کا یہ ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے۔

شمالی گجرات کے اپنےآبائی گاؤں اونجھا سے ایجنسی سے بات کرتے ہوئے جشودا بین کے بھائی اشوک مودی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ویڈیو میں جشودا بین بات کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ "جب آنندی بین کا خیال سوشل میڈیا پر آیا تو ہمیں یقین ہی نہیں ہوا۔۔۔لیکن یہ 19 جون کو اہم اخبار میں آیا۔ اب یہ غلط نہیں ہو سکتا”۔

انہوں نے کہا "اسی وجہ سے ہم نے اس کا جواب دینے کا فصلہ کیا۔ہم نے اپنے گھر کے موبائل فون سے جشودا بین کا بیان ریکارڈ کیا "۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close