سیاستہندوستان

جلگاوں مہانگر پالیکا الیکشن : کانگریس اور این سی پی کا سوپڑہ صاف ، مگر اسد الدین اویسی کی پارٹی نے جیتی تین سیٹیں

مہاراشٹر کے سانگلی اور جلگاوں مہانگر پالیکا کیلئے جمعہ کو ووٹوں کی گنتی ہورہی ہے ۔

مہراشٹر کے سانگلی اور جلگاوں مہانگر پالیکا کیلئے جمعہ کو ووٹوں کی گنتی ہورہی ہے ۔ دونوں جگہوں پر 153 سیٹوں پر 754 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں ۔ سانگلی میں 78 اور جلگاوں میں 75 سیٹوں کیلئے ووٹنگ ہوئی تھی ۔ جلگاوں اور سانگلی میں تقریبا 57 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے ۔
اب تک کے نتائج اور رحجانات کے مطابق جلگاوں میں بڑا الٹ پھیڑ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ 75 میں سے 57 سیٹیں بی جے پی کے کھاتے میں جارہی ہیں ۔ بی جے پی کے بعد دوسرے نمبر پر شیو سینا ہے اور اس کو 15 سیٹیں ملتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
جلگاوں مہانگر پالیکا الیکشن : کانگریس اور این سی پی کا سوپڑہ صاف ، مگر اسد الدین اویسی کی پارٹی نے جیتی تین سیٹیں
فائل فوٹو ۔
تاہم جلگاوں کے الیکشن کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہاں پہلی مرتبہ ایم آئی ایم نے اپنا کھاتہ کھولا ہے اور تین سیٹوں پر جیت درج کی ۔ جبکہ کانگریس اور این سی پی اپنا کھاتہ کھولتی ہوئی بھی نظر نہیں آرہی ہے ۔ایم آئی کی جیت مہاراشٹر میں پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ کی جانب اشارہ کررہی ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close