بہارسیمانچل

جمعیتہ علماء پنچایت چلمل کاانتخاب بحسن خوبی اختتام کوپہنچا

بیگو سرائے:آج مورخہ 24دسمبر2018بروزسموار جناب عبدالغفارصاحب کےدروازےپہ جمعیتہ علماء بیگوسرائےچلمل پنچایت کا انتخاب زیرصدارت محبوب العلماء حضرت مولانامحمدصابرصاحب نظامی قاسمی دامت برکاتہم جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماءبیگوسرائے منعقدہوا،محفل کاآغازاپنی پرسوزتلاوت کلام سےمولانا وقاری افتخارصاحب رحمانی نےکیا، بعدہ جنرل سیکریٹری صاحب کاانتخاب سےمتعلق اہم بیان ہوا، دوران خطاب انہوں نےکہاکہ جمعیتہ کےجواغراض ومقاصدہیں ( اس کو بالتفصیل بتلانے کی ضرورت نہیں چونکہ چنددن پہلے ممبرسازی کی تحریک چلائی گئی تھی، وہاں واضح الفاظ میں رسیدکےاوپرمرقوم ہے) ان کوپائےتکمیل تک پہنچانےکیلئےنہایت ہی ضروری ہیکہ پنچایتی انتخاب عمل میں لاکرجمعیتہ کےکام وکازکوبڑھایاجائے؛ تاکہ ہرفرداورہرگھرتک جمعیت کا پیغام پہنچےاوراتحادواتفاق کی لڑی میں علماء وعوام کوپروکرملک وملت کلئے بےلوث خدمات انجام دیاجاسکے،اسی کےپیش نظرآج کایہ انتخاب بھی ہوناہے؛چنانچہ صدر کیلئےباتفاق رائےمولاناعبدالمجیداسحاق القاسمی مہتمم جامعہ ارشدالعلوم چلمل کومنتخب کیاگیا، معاون کےطورپہ مولانامحمدانعام صاحب کاانتخاب ہوا، سیکریٹری حافظ محمدتکمیل صاحب ونائب سیکریٹری مولانافضل اکبرصاحب مظاہری کوچناگیااورخازن جناب عبدالقادرصاحب کوبنایاگیا، نیزآج کی اس خوبصورت انتخابی مجلس میں کثیرتعدادمیں لوگوں کی شرکت ہوئی،جن کےاسمائےگرامی یہ ہیںحضرت مولانامحمدصابرنظامی قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماء بیگوسرائےحضرت مولانا قاری عیسٰی صاحب مہتمم مدرسہ حسینیہ چلمل مولانامحمدمشتاق صاحب مہتمم مدرسہ حنفیہ ہردیا، مولاناعبدالمجیداسحاق القاسمی مہتمم جامعہ ارشدالعلوم چلمل، مولانامحمدانعام صاحب، مولانافضل اکبر،مولاناافتخاررحمانی، حافظ منصورصاحب، حافظ محمدتکمیل صاحب حافظ عبدالقادرصاحب، حافظ روح اللہ صاحب سیکریٹری جمعیتہ علماء بیگوسرائے، حاجی محمداویس صاحب، جناب عبدالغفارصاحب، جناب عبدالاحدصاحب، جناب محبوب صاحب، جناب منہاج صاحب نیازی، جناب حسن امام صاحب، جناب انعام الحق صاحب، جناب عبدالرزاق صاحب، جناب وصی اللہ صاحب، جناب نعمت اللہ صاحب ودیگر

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close