بہار

جمعیۃ علماء کھگڑیا نے یوم شجر کاری کے موقع پردرخت لگایا

کھگڑیا :جمعیۃ علماء کھگڑیا کے زیر اہتمام۹؍اگست ۲۰۱۸ء کو یوم شجر کاری کے موقع پر ضلع کھگڑیا کے مشہور ومعروف کوشی کالج کیمپس اور ایم۔جی۔روڈ بلواہی کے قبرستان میں درجنوں کے تعداد میں پودالگایاگیا۔اس موقع پر صدر جمعیۃعلماء کھگڑیا نے کہا تمام مخلوق کے لئے مستقبل میں بڑا فائدہ مند ثابت ہوگا۔اسی طرح جمعیۃعلماء کھگڑیاکے جنرل سکریٹری قاری محمد سرفراز عالم نے کہا کہ اسلام مذہب کسی بھی فائدہ مند پیڑ پودے کو نقصان پہنچانے سے منع کیا ہے بلکہ اس بات کی تاکیدکی گئی ہے کہ حفظان صحت کے لئے ماحولیات کو پیڑ پودے کے ذریعہ خوشگوار بنائے رکھیںاور جناب محمد شمشاد علی کوشی کالج کھگڑیا نے کہا کہ یہ پودا تمام جاندار مخلوق کے لئے راحت و آرام کا ذریعہ بنے گااور اس طرح کا پودالگانے کاسلسلہ جاری رہنا چاہئے تاکہ مستقبل میں آنے والی نسلوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس موقع پر خصوصی طور سے ماسٹر امجد نذیر سکریٹری جمعیۃ علماء کھگڑیا،الحاج پروفیسر محی الدین نائب صدر ،وارڈ ممبر رنویر کمار،ارجن پاسوان ،ماسٹر عبدالواجد، سریندر کمار،محمد نسیم،محمد جمال،محمد قیام ،محمد اکمل،حافظ رہبرعالم،محمد اسد،محمد شاہ عالم وغیرہم شریک رہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close