جمو ں وکشمیر

جموں وکشمیرمیں بلدیاتی انتخابات کے چوتھے اور آخری مرحلے کی پولنگ شروع

سری نگر :جموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے چوتھے اور آخری مرحلے کے تحت منگل کی صبح سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے 24 بلدیاتی حلقوں اور وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کی میونسپل کمیٹی گاندربل کے 12 بلدیاتی حلقوں کے لئے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔یو این آئی کے ایک نامہ نگار جنہوں نے منگل کی صبح سری نگر کے متعدد پولنگ مراکز کا دورہ کیا، نے بتایا کہ اکثر پولنگ مرکز پر روایتی گہما گہمی غائب ہے اور کہیں پر کوئی قطاریں نہیں لگ گئی ہیں۔ ایس ایم سی کے جن 24 بلدیاتی حلقوں کے لئے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے، وہ سونہ وار، حضرت بل اور جڈی بل اسمبلی حلقہ جات پر پھیلے ہوئے ہیں۔
ایس ایم سی کے ایک اور گاندربل میونسپل کمیٹی کے پانچ بلدیاتی حلقوں میں امیدواروں کو پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب قرار دیا جاچکا ہے۔ ریاست کے چیف الیکٹورل افسر شالین کابرا کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے چوتھے اور آخری مرحلے میں 156 امیدوار میدان میں ہیں جن کے لئے 308 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ اس مرحلے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار 794 ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگرچہ پٹن، پانپور، کھریو، پلوامہ، شوپیان اور ڈورو اننت ناگ کی میونسپل کمیٹیوں کو بھی چوتھے مرحلے میں آج انتخابی عملے سے گذرنا تھا، تاہم ان میں امیدواروں کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیے جانے یا کوئی امیدوار سامنے نہ آنے کی وجہ سے پولنگ کی ضرورت نہیں پڑی۔ ان میں سے پٹن کو چھوڑ کر دیگر سبھی میونسپل کمیٹیاں جنوبی کشمیر میں ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close