جمو ں وکشمیر

جموں و کشمیر: اورنگ زیب کے بعد اب شوپیاں سے پولیس جوان کو دہشت گردوں نے کیا اغوا

جموں و کشمیر پولیس کے ایک کانسٹیبل کو دہشت گردوں نے جمعرات کے روز اغوا کر لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اغوا کئے گئے جوان کا نام جاوید احمد ڈار ہے۔ وہ جب میڈیکل اسٹور پر جا رہے تھے، تبھی تین لوگوں نے انہیں اغوا کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ جوان کو کچڈورا گاوں سے اغوا کیا گیا، جانچ اور تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ اغوا کے پیچھے حزب المجاہدین کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گرد سینٹرو کار میں آئے تھے اور اسی میں کانسٹیبل کو بھی لے گئے۔ واضح ہو کہ کچڈورا گاوں میں ہی سکیورٹی فورس نے اس سال اپریل میں پانچ دہشت گردوں کو فائرنگ میں مار گرایا تھا۔ قابل غور ہے کہ تقریباََ ایک ماہ قبل فوج کے جوان رائفل مین اورنگ زیب کو دہشت گردوں نے اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close