سیاست

جموں و کشمیر میں بی جے پی نے پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد کو کیا ختم

جموں و کشمیر میں بی جے پی نے پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد کو توڑ دیا ہے۔ جموں و کشمیر میں بی جے پی کے انچارج رام مادھو نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔
اتحاد توڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وادی پریس کی آزادی خطرے میں ہے۔ بتا دیں کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ ریاست سے جنگ بندی ختم کرنے کے فیصلہ کے بعد دونوں پارٹیوں میں کشیدگی کافی بڑھ گئی تھی۔
بی جے پی کے جنرل سیکرٹری رام مادھو نے ایک پریس کانفرنس میں پی ڈی پی حکومت سے حمایت واپس لینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا، "ہم نے عوام کی حمایت کے بعد پی ڈی پی کے ساتھ حکومت چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔” انہوں نے کہا کہ اتحاد میں آگے چلتے رہنا ہمارے لئے مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔ مادھو نے کہا، "وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے چیف امت شاہ کی رضامندی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close