جمو ں وکشمیر

جموں کشمیر: کپواڑہ انکاؤنٹر میں ایک ملیٹنٹ ہلاک، ہتھیاراور گولہ بارود بر آمد

جموں وکشمیر کے کپواڑہ میں ہندوستانی فوج اور ملیٹنٹوں کے درمیان انکاؤنٹر ہوا۔ اس انکاؤنٹر میں ایک ملیٹنٹ ہلاک ہو گیا۔ ملیٹنٹ کی لاش کے علاوہ ہندستانی فوج نے ہتھیار اور گولہ بارود بھی بر آمد کئے ہیں۔

بتا دیں کہ بدھ کو ہی جموں ۔ کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں سکیورٹی فورسز اور ملٹینٹوں کے درمیان انکاؤنٹر میں پیرا کمانڈو کا ایک جوان شہید ہو گیا تھا۔ ا س انکاؤنٹر میں ایک دیگر جوان شدید طور پر زخمی ہوا۔ جوان کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

بدھ کو سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا تھا اور تلاشی مہم تیز کر دی تھی ۔ ایسے میں جمعرات کو سکیورٹی فورسز کو کامیابی حاصل ہوئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close