ہندوستان

جنسی تعلقات بناتے وقت دم گھٹنے سے ہوئی تھی گرل فرینڈ کی موت ، بوائے فرینڈ کے خلاف کیس درج

پولیس نے ممبئی کے ایک ہوٹل میں گزشتہ سال اپنی معشوقہ کے غیر ارادتا قتل کے سلسلے میں ایک 23 سالہ اسرائیلی شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ایک افسر نے بتایا کہ فارینسک لیب کی رپورٹ میں جنسی تعلقات بنانے کے دوران گرل فرینڈ کی دم گھٹنے سے موت کی تصدیق ہوئی ہے ، جس کے بعد بوائے فرینڈ اوریرون یکو کے خلاف غیر ارادتا قتل کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم کی معشوقہ بھی اسرائیلی شہری تھی۔

پولیس افسر نے بتایا کہ یہ معاملہ گزشتہ سال مارچ میں اس وقت پیش آیا جب یکوواور خاتون ایک ٹوریسٹ ویزا پر ہندستان کے دورے پر آئے تھے۔ دونوں جنوبی ممبئی کے کولابا علاقے کے ایک ہوٹل میں مقیم تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اپنے ہوٹل کے کمرے میں جنسی تعلقات کے دوران یکوو نے خاتون کی گردن پر مبینہ طور پر دباؤ ڈال دیا ، جس کی وجہ سے اس کا دم گھٹ گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close