کھیل

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان

اسلام آباد:جنوبی کے خلاف پانچ یک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری 16 رکنی اسکواڈ میں جہاں آصف علی اور جنید خان کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ حسین طلعت اور محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فی الحال پاکستان جنوبی افریقہ کے ساتھ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیل رہی ہے ۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سے دو میچ جنوبی افریقہ نے جیت لیا ہے جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ جمعہ سے شروع ہوگا ۔ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ یک روزہ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی ۔
پاکستانی اسکواڈ : کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، محمد حفیظ، شعیب ملک، بابراعظم ، شاہین آفریدی، عماد وسیم ، شاداب خان، حسن علی ، فہیم اشرف ، عثمان شنواری ، محمد عامر ،محمد رضوان ، حسین طلعت ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close