کھیل

جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کو دوسرے ٹسٹ میں بھی شرمناک شکست

جوہانسبرگ،پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بارپھرفلاپ ہوگئی، جس کی وجہ سے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریزکے دونوں میچوں میں پاکستانی ٹیم کوشکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس طرح سے جنوبی افریقہ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 سے ناقابل تسخیربرتری حاصل کرلی ہے۔ اب تیسرے ٹسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم جیت حاصل کرکے عزت بچانے کی کوشش کرے گی۔کیپ ٹاؤن ٹسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ پہلی اننگ کے بعد دوسری اننگ میں بھی پاکستانی ٹیم کے بلے بازپوری طرح سے ناکام ثابت ہوئے اور صرف تین کھلاڑیوں نے اسکورکرکے ٹیم کوسنبھالا۔ پہلی اننگ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے 177 رنوں کے جواب میں 431 رن بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ کواس طرح سے254 رنوں کی برتری حاصل ہوگئی۔ تاہم دوسری اننگ میں پاکستانی ٹیم 294 رن ہی بناسکی، جس کے بعد جنوبی افریقی ٹیم نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر43 رن بناکر9 وکٹوں سے جیت حاصل کرلی تھی۔اس سے قبل دوسری اننگ میں پاکستان کی طرف سے شان مسعود، اسد شفیق اوربابراعظم نے نصف سنچری کی اننگ کھیلی، لیکن اس کے بعد بھی امام الحق، اظہرعلی، فخرزمان اور کپتان سرفرازاحمدایک بارپھرناکام ثابت ہوئے اورپاکستانی ٹیم کوتعاون نہیں دے سکے۔ دوسری اننگ میں اسد شفیق 88 رن بناکرسب سے بڑے اسکورر رہے۔ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی فاف ڈوپلیسی کوسنچری اسکور کرنے کے لئے ‘مین آف دی میچ’ قراردیا گیا۔اس سے قبل پہلے باکسنگ ٹسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو6 وکٹ سے جیت حاصل کرکے 0-1 کی سبقت حاصل کرلی تھی۔ پہلے ٹسٹ میچ میں بھی پاکستانی سلامی بلے بازناکام ثابت ہوئے تھے۔ کپتان سرفرازاحمد تودونوں اننگ میں کھاتہ نہیں کھول سکے تھے۔ حالانکہ صرف سرفرازاحمد کے ساتھ ایسا نہیں ہوا تھا بلکہ دونوں ٹیموں کے کپتان میں مماثلت دیکھنے کو ملی تھی اوردونوں ٹیموں کے کپتان دونوں اننگ میں کھاتہ نہیں کھول سکے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close