جمو ں وکشمیر

جنگجوؤں کے خاتمے تک جنگجو مخالف آپریشنز جاری رکھے جائیں گے: لیفٹیننٹ جنرل اے کے بھٹ

بارہمولہ : فوج کی 15 ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل انیل کمار بھٹ نے کہا کہ وادی میں جنگجوؤں کے خاتمے تک جنگجو مخالف آپریشنز جاری رکھے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان آپریشنز کا مقصد وادی میں امن کی فضا بحال کرنا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل اے کے بھٹ نے بدھ کے روز یہاں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کی جانب سے سری نگر مسلح تصادم کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا’سری نگر کا آپریشن پولیس اور سی آر پی ایف نے مل کر انجام دیا ہے۔ اس میں جنگجوؤں کے ایک اعلیٰ کمانڈر سمیت تین لوگوں کو مارا گیا۔ جہاں جہاں جنگجو موجود ہیں، وہاں ایسے آپریشنز چلائے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا ’سرما یا برف باری سے میدانی علاقوں میں کئے جانے والے آپریشنز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ میدانی علاقوں میں ہمارا مقصد ہے کہ امن بحال ہو۔ امن کی بحالی کے لئے ہر طرح کے آپریشن چلائیں گے‘۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close