ہندوستان

جیپ حادثے میں چار افراد ہلاک، چار زخمی

جے پور : راجستھان کے کوٹہ ضلع میں سيمليا تھانہ علاقہ میں آج شام ایک جیپ کے الٹ جانے سے ایک لڑکا سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر چار زخمی ہو گئے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع کے ديگود گاؤں کے جمنالال کا خاندان اندرگڑھ ماتاجی کے درشن کے لئے جا رہا تھا کہ علاقے میں قومی شاہراہ نمبر 27 پربھونرا گاؤں کے ان کی جیپ بے قابو ہوکر ہوکر الٹ گئی۔ جس سے اس میں سوار آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو کوٹہ ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ تین لوگوں کی راستے میں ہی موت ہو گئی جبکہ جیپ کے ڈرائیور نے ہسپتال میں دم توڑا۔ ان میں دھاپو بائی (35) اس کا بیٹا سشیل (12) اور گردھر (30) اور جیپ کے ڈرائیور پرمال شامل ہے۔

زخمیوں میں جمنالال اور اس کی بیٹی سمیت چار افراد شامل ہیں جن کا کوٹہ کے ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close