جھارکھنڈ

جے جے ایم پی کے چار ماؤنواز گرفتار

ڈالٹن گنج:جھارکھنڈ کے ضلع پلامومیں ماؤنوازوں کو گرفتارکرنے کے لیے چلائی جارہی مہم کے تحت پولیس نےممنوعہ تنظیم جھارکھنڈ جن مکتی پریشد (جے جے ایم پی) کے چار ماؤنوازوں کو گرفتارکرلیا۔حسین آباد کے سب ڈیویژن پولیس افسر منوج کمار مہتو نے آج یہاں بتایا کہ گذشتہ دیر رات اطلاع ملی تھی کہ جے جے ایم پی ماؤنواز سونو پاسوان کی قیادت میں کچھ ماؤنواز حسین آباد تھانہ حلقے کے ہیرا سکنی اورجوجھار سکنی کے درمیان پکھروڑیا نالا کے پاس ایک بڑے وارادت کو انجام دینے والے ہیں۔ اس بنیاد پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ان لوگوں نے فرار ہونے کی کوشش کی حالانکہ پولیس نے تعاقب کرکے چار افراد کو پکڑ لیا، جبکہ ایک اندھیرے کی وجہ سے بھاگنے میں کامیاب رہا۔مسٹر مہتو نے بتایا کہ گرفتار افراد کی شناخت سونو پاسوان، چھوٹن رجوار، رام جیت پاسوان عرف داروغہ اور مُنو پاسوان کے طور پر کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close