پٹنہ

جے ڈی یومیں دلت چہرے کے لئے دعویداری تیز، اشوک چودھری نے دلت کانفرنس کے ذریعے نتیش کو دکھائی طاقت

پٹنہ :لوک سبھا انتخابات کی آہٹ پاکر تمام پارٹیاں دلت ووٹروں کو لبھانے میں لگ گئی ہیں۔ ہر پارٹی دلت کمیونٹی کو اپنے خیمے میں کھینچنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ لیکن جے ڈی یو اس اقدام میں سب سے آگے نظر آرہی ہے۔ آج پٹنہ کے ادھیویشن بھون میں ڈی آئی سی سی آئی کی جانب سے بہار میںپسماندہ ذات کی ترقی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ لیکن یہ جگ ظاہر ہے کہ اس تنظیم کے کرتا دھرتا سابق وزیر اشوک چودھری ہی ہیں۔ اس پروگرام میں وزیر اعلی نتیش کمار نے بھی شرکت ك کی ساتھ ہی اس پروگرام میں جے ڈی یو کے کئی بڑے لیڈر بھی شامل ہوئے۔ لیکن سیاسی ماہرین کی مانیں تو کانگریس سے نکل کر جے ڈی یو میں شامل ہوئے اشوک چودھری اس پروگرام کے ذریعے جے ڈی یو میں کوئی بڑی ذمہ داری حاصل کرنے کی فراق میں ہیں۔خفیہ اطلاع ہے کہ اشوک چودھری جے ڈی یو میں مسلسل سرگرم ہیں لیکن انہیں سی ایم نتیش کمار کی جانب سے کچھ خاص توجہ نہیں مل رہی ہے۔ جب سے اشوک چودھری نے جے ڈی یو جوائن کیا ہے تب سے لے کر اب تک انہیں کوئی خاص ذمہ داری نہیں دی گئی ہے۔لہذا اشوک چودھری پارٹی میں اپنے کردار کے لئے دلت کارڈ کھیل کر سی ایم نتیش کمار کو اپنی طاقت کا احساس کروانا چاہتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close