پٹنہ

جے ڈی یو رکن اسمبلی بیما بھارتی کے بیٹے کی لاش برآمد

پٹنہ :بہار کی سابق وزیر اور حکمراں جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کی پورنیہ ضلع کے روپولي سے رکن اسمبلی بیمابھارتی کے بیٹےکی لاش پٹنہ سے مشتبہ حالت میں برآمد کی گئی۔ ریلوے پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ نالندہ میڈیکل کالج اسپتال (این ایم سی ایچ) کے قریب ریلوے پٹری سے مشتبہ حالت میں ایک نوجوان کی لاش کو برآمد کیا گیا ہے جس کی شناخت جے ڈی یو کے ایم ایل اےبیما بھارتی کے بیٹے کے طور پر کی گئی ہے۔ لاش کو راجندر نگر ٹرمینل واقع سرکاری ریلوے پولیس (جی آر پی) تھانے لے جایا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ یہ معاملہ خودکشی کا نظر آرہا ہے لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے گا۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔دوسری طرف واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے تھانے پہنچی ممبر اسمبلی بیما بھارتی بیٹے کی لاش کو دیکھ کر رونے لگیں اور انہوں نے بیٹے کے قتل کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ محترمہ بھارتی کے ساتھ جے ڈی یو کے ایم ایل اے سنجے سنگھ عرف گاندھی جی کے علاوہ بڑی تعداد میں پارٹی کے لیڈر اور کارکن بھی وہاں موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close