بہارمتھلانچل

جے ڈی یو لیڈران نے کی اٹل بہاری کی تصویر پر گلپوشی

دربھنگہ : بھارت رتن اورسابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی موت پر جنتا د ل یو یوتھ ٹاؤن کمیٹی کے زیر اہتمام کرپوری چوک پر ٹاؤن یوتھ صدر نونیت سنگھ عرف بجلی سنگھ کی صدارت میں تعزیتی نشست ہوئی ۔ نشست سے خطاب کرتے ہوئے بجلی سنگھ نے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی مقبول سیاسی رہنما تھے ۔ ان کے اندر پارٹی چلانے کی بڑی صلاحیت موجود تھی ۔ وہ بیک وقت کئی افکارکے حامل تھے ۔ وہ پورے سماج کیلئے فکر مندر ہنے والے لیڈرتھے۔ ان کی رہنمائی اور نصیحت سے سیکھ لینے کی ضرورت ہے ۔ ان کے انتقال سے آج پورا ملک سوگوار ہے ۔ تعزیتینشست میں سوہن منڈل ، راجیشور رانا ، ریاستی سکریٹری پرکاش جھا ، ڈاکٹر منظور عالم راعین ، بسنت منڈل ، امام الحق ، امر کمار ، امردیپ کمار ، روندر کمار یادو ، کسان سیل کے لیڈران شریک ہوئے اور دو منٹ کی خاموشی اختیارکرکے اٹل جی کی روح کی تسکین کیلئے دعاکی ۔ دوسری جانب بھارت رتن اور عوام کے لیڈر اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتقال پر ضلع آر جے ڈی نے رنج و غم کااظہارکیا ہے اور اسے بڑا نقصان بتلایا ہے ۔ چنانچہ ضلع صد رام نریش یاد و، ضلع ترجمان راشد جمال ، کار گذار صدر پرکاش کمار جیوتی ، غلام حسین چینا، سترودھن پرساد یادو ، نارد یادو ، منوج بھارتی ، ستو یادو ، سوونش یادو ، راجا پاسوان ، گنگا رام ، وشنو چندر پپو ، امریش یادو وغیرہ نے اٹل بہاری واجپائی کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close