ہندوستان

حج 2018: دلی سے 1230 عازمین پر مشتمل پہلے قافلہ کی سعودی عرب روانگی تھوڑی دیر میں

ہندوستانی عازمین حج کا بیت اللہ کے لئے سفر آج سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ پورے ملک سے آج تقریباَ 3000 لوگ حج کے لئے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ دہلی میں عازمین حج کو روانہ کرنے سے پہلے یہاں ایئر پورٹ پر ایک تقریب کا انتظام کیا گیا جس میں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی اور حج کمیٹی کے چئیرمین محبوب علی قیصر وغیرہ نے بطور خاص شرکت کی۔

اس موقع پر اقلیتی وزیر نے عازمین حج کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے ملک میں امن وامان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رہنے کے لئے خصوصی دعا کرنے کی اپیل کی۔ دلی سرکار کے مسلم وزیر عمران حسین تقریب ختم ہونے کے بعد ائیرپورٹ پہنچے اور انہوں نے عازمین کے تئیں اپنی نیک خواہشات ظاہر کیں۔ مرکزی حج کمیٹی کے چیئرمین محبوب علی قیصر، دہلی حج کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد اشراق، اور مرکزی حج کمیٹی کے رکن عرفان احمد وغیرہ تھوڑی دیر میں ہری جھنڈی دکھا کر عازمین کو سعودی عرب کے لئے روانہ کریں ے۔

دہلی سے 1230 عازمین حج، سری نگر سے 800 عازمین حج، لکھنؤ سے 600 عازمین حج، گوہاٹی سے 256 عازمین حج اور گیا سے 150 عازمین حج سفر حج کیلئے روانہ ہوں گے۔

مرکزی حج کمیٹی کی طرف سے حج پر جانے والے عازمین کی روانگی کا سلسلہ 14 جولائی سے شروع ہوگا اور یہ سلسلہ 14 اگست تک جاری رہے گا۔

دلی سے آج تین پروازیں روانہ ہوں گی۔ پہلی فلائٹ 11:30 بجے ، دوسری فلائٹ شام 4 بجے اور تیسری فلائٹ رات 8 بجے روانہ ہو گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close