بہار

حکومت ڈینگو کے روک تھام میں پوری طرح ناکام: شاہین

سمستی پور: راجد کے صوبائی ترجمان اور سمستی پور کے رکن اسمبلی اختر السلام شاہین نے کہا ہے کہ بہار کے کئی ضلعوں میں ڈینگو پھیل رہا ہے جو کہ وباء کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے لیکن اسکے باوجود بھی بہار سرکار اسکے روک تھام کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے جسکا نتیجہ کے اس سے ہونے والے اموات بڑھتے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بہار سرکار ڈینگو کے روک تھام میں پوری طرح سے ناکا ثابت ہو رہی ہے۔کل رات سہرسہ کے ایس ڈی او سشٹی راج کی سنہا کی موت ہو گئی کل ملاکر سرکاری آنکڑے کے مطابق سات لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور ہزاروں لوگ سرکاری و غیر سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔صرف پی ایم سی ایچ میں ہی فی الوقت 70سے زیادہ مریض ہیں۔حکومت کی لاپرواہی کے سبب ڈینگو کا پھیلائو ہوتا جا رہا ہے ۔ریاستی حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے جناب شاہین نے کہا کہ بہار کے وزیر صحت اقتدار کے گھمنڈ میں چور ہیں ۔حکومت کو عام لوگوں کی پریشانی سے کوئی لینا دیا نہیں ہے۔ جس طرح ڈینگو سے متاثر لوگوں کی تعداد لگاتار بڑھ رہی ہے اس سے صحت خدمات کا ڈھول پیٹ رہی حکومت کے دعوے کی پول کھلتی ہے۔انہوں نے ڈینگو کے پھیلائو کو روکنے میں ناکام وزیر اعلی اور وزیر صحت سے استعفاء کی مانگ کی ہے۔
(رپورٹ:تنویر عالم تنہا)

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close