دیگر خبریں

حیاگھاٹ میں انڈر گراؤنڈ پل اور نالہ کیلئے بھوک ہڑتال17؍نومبر سے

دربھنگہ :بہار صوبائی یوتھ کانگریس کے سابق جنرل سکریٹری ڈاکٹر خدا داد عبد العلی اور حیا گھاٹ یوتھ کانگریس کے صدر شاداب عتیقی نے سمستی پور ریل ڈویزن کے ڈی ایم آر ایم کو عرضداشت سونپ کر حیا گھاٹ اسٹیشن کے قریب مفاد عامہ میں انڈر گراؤنڈ پل اور نالے کی تعمیر کو لے کر 17نومبر کو غیر معینہ مدت کا ستیہ گرہ اور مظاہرہ پروگرام حیا گھاٹ اسٹیشن کے قریب منعقد کرنے کی اطلاع دی ہے۔ ساتھ میں 23؍ جولائی 2018دھرنا کے ذریعہ مذکورہ مسائل کو لے کر پیش کئے گئے میمورنڈم پر ہنوز کاروائی نہیں ہونے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مظاہرہ کے بعد ڈی آر ایم سمستی پور نے متعلقہ افسران کے ساتھ انڈر گراؤنڈ پل اور نالے کی تعمیر کی جگہ کامعائنہ کیا تھا اور ایک مہینے کے اندر کام شروع ہونے کا وعدہ کیا تھا لیکن ہنوز کام کی شروعات نہیں ہوئی۔ لیڈران نے 16؍نومبر تک ہر حالت میں کام شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ اگر ایسا ممکن نہیں ہوا تو 17؍نومبر کو دن کے 11بجے حیا گھاٹ اسٹیشن احاطہ میں علامتی بھوک ہڑتال اور مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس عوامی تحریک کی ذمہ داری ریل انتظامیہ کی ہوگی۔ لیڈران نے عرضداشت کی کاپی راہل گاندھی، وزیر ریل، وزیر اعلی نتیش کمار اور لیڈر حزب اختلاف تیجسوی یادو ، دربھنگہ نگراں وزیر، صوبائی کانگریس صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا، حزب مخالف لیڈر کانگریس پارٹی، جی ایم ریل حاجی پور، ریل ٹیکنیکل شعبہ پٹنہ، دربھنگہ کمشنر، ڈی ایم، داخلہ سکریٹری بہار اور سینئر ایس پی دربھنگہ کو بھی بھیجا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close