پٹنہ

خاتون نے لگایانوجوان پرموبائل چوری کا الزام ،لوگوں نے کی جم کر پٹائی، پولیس نے بچائی جان

پٹنہ سٹی:پٹنہ سٹی کے چوک تھانہ علاقے میں ایک نوجوان کی جم کر دھنائی کر دی گئی۔ چوک شکارپور کی سبزی منڈی کے قریب مقامی لوگوں نے ایک نوجوان کو پکڑ لیا اور پیٹنے لگے۔ بعد میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کی جان بچائی۔ایک خاتون نے راجو نام کے نوجوان پر موبائل چوری کا الزام عائد کیا اور اسے پکڑ لیا۔ بعد میں خاتون شور کرنے لگی، جس سے وہاں پر موجود لوگوں نے بغیر معاملہ سمجھے چور کی جم کر پٹائی کر دی۔درمیان سڑک پر اس کو پیٹا جا رہا تھا، جس کی وجہ سے وہاں سڑک جام ہو گیا۔کچھ دیر کے لئے جائے وقوعہ پر افراتفری کا ماحول بن گیا۔ادھرمار کھا رہا راجو مسلسل اپنے کو بے قصور بتا رہا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس نے کوئی موبائل چوری نہیں کی ہے۔اس دوران پولیس کو بھی واقعہ کی اطلاع ملی۔ مقامی تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچتی اور کافی مشقت کے بعد بھیڑ سے اس کو چھڑا کر جیپ میں بٹھایا۔پولیس نے بتایا کہ راجو کی تلاشی لی گئی لیکن اس کے پاس کوئی موبائل برآمد نہیں ہوا ہے۔ موبائل چوری کے الزام میں پولیس اسے تھانہ لے گئی۔ فی الحال پٹنہ پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جس خاتون نے راجو پر موبائل چوری کا الزام لگایا، اس نے ابھی تک تھانے میں ایف آئی آر درج نہیں کرائی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close