بہارمتھلانچل

خستہ حال سڑک پر مقامی لوگوں نے کیا احتجاج

بتیا،: نوتن بلاک کے منگل پور کے ڈھالہ کے نزدیک اتوار کو مقامی لوگوں نے بتیا گوپال گنج سڑک کو عاجز ہوکر جام کردیا۔ ساتھ ہی آتشزدگی کر ٹریفک کو جام کردیا۔ انتظامیہ اور موجودہ حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے اپنا غصہ کا اظہار کیا۔ مظاہرہ میں بھارتیہ کسان یونین کے ضلع صدر نندکشور ویکل منڈل پربھو ساہ، احمد علی سمیت سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے کہا کہ سڑک گزشتہ 25سالوں سے خستہ حالت میں ہے لیکن انتظامیہ اور عوامی نمائندہ کی وجہ سے آج تک سڑک گڑے میں تبدیل رہاہے۔ جبکہ یہ سڑک بتیا گوپال گنج سمیت اترپردیش کو جوڑتاہے۔ اس کی شکایت کئی دفعہ ایم پی وایم ایل اے سے کی گئی لیکن کوئی حل نہیں نکلا۔ آئے دن لوگ حادثہ کا شکار ہوتے رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close