متھلانچل

خستہ حال عمارتوں کی جگہ نئی عمارت کیلئے سرکار کو بھیجی جائے گی تجویز

بینی پوربلاک انچل اور سرکاری کواٹرس کے معائنہ کے بعد ڈی کا اعلان

دربھنگہ :بینی پور میںافسران اور ملازمین کی رہائش گاہ اور بلاک و انچل دفتر کی تعمیر کیلئے سرکار کو تجویز بھیجی جائے گی ۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے بینی پور بلاک کے معائنہ کے دوران مذکورہ باتیں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ دوسری خستہ حال عمارتوں کی جگہ نئی عمارت کیلئے بھی متعلقہ محکمہ کو لکھا جائے گا ۔ سماجی بہبود محکمہ کے ذریعہ دو کڑور اٹھارہ لاکھ کے صرفہ سے بلاک احاطہ واقع بنائے جارہے بنیادسینٹر کامعائنہ کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے ایزکیٹو انجینئر کو 15؍اگست تک عمارت کے بقیہ کاموں کو مکمل کرکے ہینڈ اوور کردینے کا حکم دیا ۔ بلاک ترقیاتی افسر بینی پور کو ہدایت دیا گیا کہ بلاک احاطہ کی چہار دیواری کروانے کیلئے ضروری کاروائی کریں ۔ بنیاد کیندر میں بے سہارا ضعیفوں کا علاج ، کھانا اور کاؤنسلنگ کا بھی انتظام ہوگا ۔ ضرورت کرنے پر یہاں لوگ کچھ دنو ںکیلئے ٹھہر بھی سکیں گے ۔ دبیانگوں کیلئے قانونی امداد اور معذوری سرٹیفکیٹ بھی جاری کرنے کی سہولت ہوگی ۔ مختلف طرح کے سماجی پنشن تحفظ کا فائدہ دلانے میں بھی بنیادی کیندر مدد گار ثابت ہوگا ۔ ضلع مجسٹریٹ نے بلاک واقع آر ٹی پی ایس سینٹر کا بھی معائنہ کیا اورپوچھنے پر متعلقہ ملازم نے بتایا کہ راشن کارڈ سے اب تک محروم مستحق افراد سے حاصل درخواستوں میں 213منظور ہوئے ہیں اور91نامنظور کردئیے گئے ہیں ۔ کچھ فارم سب ڈویزن سطح پر منظوری کیلئے بھیجا گیا ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ نے بلا ک ترقیاتی افسر کو حکم دیا کہ لوگوں سے عرضی ملتے ہی ترجیحی بنیاد پراس کی جانچ کروائیں ۔ بینی پور ایس ڈی او کو ہدایت دیا گیا کہ اتوارکو بھی دفتر کھول کر آر ٹی پی ایس سے موصول عرضیوں کو منظور کریں ۔ ڈی ڈی سی ڈاکٹر کاری پرساد مہتو کو ضلع مجسٹریٹ نے بلاک میں راشن کارڈ سے متعلق عرضی کو باریکی سے جانچ پڑتال کرنے کا حکم دیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close