ملازمت

داروغہ تقرری کا مین امتحان 22جولائی کو پٹنہ میں

پٹنہ : داروغہ میں تقرری کے لیے پی ٹی پاس کرنے والے امیدواروں کے لیے مین امتحان 22جولائی کو ہوگا ۔بہار پولس اپ سیوا آیوگ نے اس کی تیاری شروع کر دی ہے اس کے لیے پٹنہ میں سبھی سینٹر بنائے گئے ہیں ۔دو سیٹینگ میں لیے جانے ولاے اس اس امتحان کے لیے قریب 50سینٹر بنائے گئے ہیں واضح ہو کہ پولس سب انسپکٹر داروغہ کا پی ٹی رزلٹ گزشتہ دنوں آیا تھا اس میں کل عہدوں کے مقابلے میں 20گنا زیادہ رزلٹ جاری کیاگیا تھا آیوگ کے او ایس ڈی اشوک پرساد نے بتایا کہ داروغہ کے 1717عہدوںپر بحالی ہونی ہے مین امتحان میں کل 29ہزار 359امیدوار شامل ہوں گے۔ امتحان کو لیکر تیاریاں پوری کر لی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ امیدوار جلد ہی کمیشن کے ویب سائٹ بی پی ایس ایس سی ڈانٹ نک سے اڈمٹ کارڈ ڈوائن لوڈ کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ داروغہ بحالی کے مین امتحان میں کسی طرح کی گربڑی نہ ہو اس کے لیے خاص انتظام کیے گئے ہیں ۔انتظامی اور پولس افسران کی نگرانی میں مین امتحان لیا جائے گا۔ اتنا ہی نہیں سبھی امتحان مراکز پر چکینگ کا خاص انتظام ہوگا تاکہ کوئی بھی امتحان دہندگان سینٹر کے گیٹ کے اندر کسی بھی طرح کا ڈوائز یا الات لیکر انٹری نہیں کر پائے دراصل بی پی ایس ایس سی پی ٹی امتحان میں امیدواروںکے ذریعہ ڈوائز لیکر داخل ہونے کے واقعہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے اس بار پوری چوکسی برطنے کا فیصلہ کیاہے۔ یہیں وجہ ہے کہ مین امتحان میں ڈوائز پر خاص نظر ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close