کھیل

دبئی ٹیسٹ،پاکستان نے418رنز پانچ وکٹ پر اننگز ڈ یکلیئر

دبئی:پاکستانی بیٹسمینوں کی سست ترین بیٹنگ کی وجہ سے پاکستان نے 167اوورز میں بھی پانچ سو رنز نہ بناسکا۔ حارث سہیل نےدوسری ٹیسٹ سنچری309گیندوں پر بنائی۔ پاکستان کی اننگز سلوموشن میں رینگتی رہی۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے چھٹی سست ترین سنچری تھی۔ بابر اعظم نے بھی تیز رفتار سے کھیلنے کی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے127ناٹ آئوٹ263گیندوں پر بنائے۔ ان کی اننگز میں بارہ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔حارث سہیل نے147رنز بنائے۔انہوںنے 421 گیندیں کھیلیں۔ جس میں 13 چوکے شامل تھے۔ اتوار کو دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے پہلی اننگز 418رنز5وکٹ پر ڈکلیئر کردی۔ کپتان سرفراز احمد35 گیندوں پر30رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ ان کی اننگز میں تین چوکے شامل تھے۔ ٹرینٹ بولٹ نے حارث سہیل کو آئوٹ کر کے پہلی وکٹ حاصل کی۔ دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر نیوزی لینڈ نے9اوورز میں بغیر کسی نقصان کے24رنز بنائے تھے۔ اسے پاکستان کے اسکور کو برابر کرنے کے لئے394 رنز کی ضرورت ہے۔ سلو وکٹ پر گیند اسپن ہورہی ہے ۔ پاکستانی اسپنرز یاسرشاہ اور بلال آصف کا کردار اہم ہوگا۔ جیت راول 31گیندوں پر3چوکوں کی مدد سے17اور ٹام لیتھم 23گیندوں پر پانچ رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔ پاکستان نے اننگز ڈکلیئر کی اور یہ چالیس سال کے دوران پہلی اننگز میں اننگز ڈکلیئرکرتے ہوئے پاکستان کو سب سے کم اسکور ہے۔ پاکستان کی سست بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اننگز ڈکلیئر کرنے سے قبل پاکستان نے چھ اوورز میں بیس رنز بنائے۔ جبکہ دو اوورز میڈن کھیلے۔ دوسرے دن ابتدائی دو سیشن میں نیوزی لینڈ کے بولروں کو کوئی وکٹ نہیں مل سکی۔ حارث سہیل اور بابر اعظم کے درمیان پانچویں وکٹ پر186رنز بنے۔ بابر اعظم نے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ 58نا قابل شکست رنز کی شراکت قائم کی۔ اتوار کےروز پاکستان کی صرف ایک وکٹ گری۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حارث سہیل تھے جو ٹرینٹ بولٹ کا شکار بنے ۔ حارث سہیل نے اپنے پہلے دن کے ا سکور 81 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اپنے کیریئر کی دوسری سنچری مکمل کی۔ گذشتہ ماہ دبئی میں ہی انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی سنچری اسکور کی تھی۔ بابر اعظم نے اپنی نصف سنچری 104گیندوں پر مکمل کی،بابر اعظم پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ایک اور اعزاز میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹسمین کوائنٹن ڈی کوک کے ساتھ شراکت دار بن گئے ۔ 24سالہ بابر اعظم نے 8ون ڈے سنچریاں اسکور کرنے کے بعد پانچ روزہ کرکٹ میں اولین تھری فیگر اننگز مکمل کی ۔کوہلی اور ڈی کوک نے بھی 8،8ون ڈے سنچریاں اسکور کرنے کے بعد ہی اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی تھی ۔ جس میں انھوں نے پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ پہلے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close