بہارپٹنہہندوستان

دربھنگہ ایئر پورٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا

دربھنگہ: آج تاریخی موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی ، مرکزی وزیر شریس پربھواور جینت سنہا کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتاہوں کہ انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومت کے بیچ ہوئے فیصلہ کو زمین پر اتارتے ہوئے دربھنگہ ایئر فورس ہوائی اڈہ پر سول انکلیو کا سنگ بنیاد رکھا ہے ۔ متھلا نچل کے لوگ ملک کے کونے کونے میں بڑی تعداد میں آباد ہیں اور خود دربھنگہ کی اہمیت کے مدنظر بہت سارے لوگ باہر سے یہاں آنا چاہتے ہیں ۔ ایسے میں یہاں سے ہوائی سروس کا آغاز حلقہ کی ترقی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا ۔ یہ باتیں وزیر اعلی بہار نتیش کمار نے دربھنگہ ایئر پورٹ پرسول انکلیو سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے ریجنل کنکٹیویٹی اسکیم(RCS) منصوبہ کے تحت ریاست کے بڑے شہروں سے ہوائی سروس شروع کرنے کی جو پہل کی ہے وہ قابل تعریف ہے ۔یہاں کے لوگوں کے خرچ کرنے کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہواہے ۔ بہار کا گروتھ ریٹ مسلسل دوعدد میں رہنے لگاہے۔پٹنہ ایئر پورٹ جہاں سے کبھی صرف دو تین جہاز اڑان بھرتے تھے اب 48ہوائی جہازآنے جانے لگے ہیں ۔دربھنگہ ایئر پورٹ سے ہوائی سروس شروع ہوجانے سے متھلانچل کے لوگوں کی بڑی ضرورت پوری ہوجائے گی ،ان کا وقت اور پیسہ دونوں بچے گا ۔ پٹنہ ایئر پورٹ جانے کا چکر ختم ہوجائیگا۔ فی الحال ایئر فورس کی زمین پر عارضی ٹرمینل بنایا جارہا ہے۔ ایئر فورس کی ملکیت والی31 ایکڑ زمین کا معاوضہ 121کڑور روپئے ضلع انتظامیہ کو دستیاب کرادیاگیا ہے ۔ ایئر پورٹ اٹھاریٹی نے یقین دلایا ہے کہ 31؍مئی تک کام مکمل ہوجائے گا اور جون سے ہوائی سروس شروع ہوجائے گی ۔وزیر اعلی نے کہا کہ متھلانچل کے لوگ چھتیس گڑھ کے رائے پور ، کلکتہ، رانچی اور بھونیشور میں بڑی تعداد میں آباد ہیں ، ان شہروں کیلئے بھی ہوائی سروس شروع کیا جانا چائیے۔ گیا ایئر پورٹ پر چارٹر ڈ فلائٹ سے بودھ لوگ پہنچ رہے ہیں ۔ اگر وہاں سے بھی ہوائی سروس شروع کردی جائے ترقی کے دروازے کھلیں گے ۔ نتیش کمار نے واضح کیا کہ مرکزکی پالیسیوں کی ریاستی حکومت ہمیشہ مدد کرتی رہی ہے ، آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ انہو ںنے وزیر مملکت جینت سنہا کی تجویزکا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ویدیاپتی جی کے نام پردربھنگہ ایئر پورٹ کو موسوم کرنا عمدہ تجویز ہے ۔ ویدیاپتی کی شناخت صرف بڑے شاعر کے طور پر نہیں ہے ۔ وہ اپنے وقت کے راجا کے صلاح کار بھی تھے ۔ ان کی پہنچان ایک سماجی مصلح کے طور پربھی رہی ہے ۔ انہو ںنے بے میل شادی ، کئی شادیاں اور شراب کا رواج کے خلاف مضبوط تحریک چلایا تھا ۔ہماری حکومت میںجہاں سڑک ، پل ، تعلیم ، صحت اور بجلی کا کام ہور ہے وہیں سماج سدھار کی پہل بھی کی ہے ۔ انصاف کے ساتھ سب کا وکاس کے ایجنڈے پر ریاستی حکومت کام کررہی ہے ۔وزیر اعلی نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پہلے جب بجلی نہیں تھی تب لوگ شام ہوتے ہی اپنے بچوں کو گھر میں محفوظ کرلیتے تھے اور کہتے تھے کہ باہرمت جاؤبھوت ہے اور لالٹین کی روشنی میں پڑھاتے تھے ۔لیکن اب گھر گھر بجلی پہنچ چکی ہے ۔روشنی میں بھوت بھی بھاگ گیا ہے اور لالٹین کا دور بھی ختم ہوگیا ہے ۔ سنگ بنیادپروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی برائے شہری ہوابازی سریش پربھو نے کہا کہ ملک اور ریاست میں نقل و حمل کے ذرائع کو فروغ دینا مرکزی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اور اسی کڑی میں دربھنگہ ایئر پورٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ اس ایئر پورٹ کے شروع ہوتے ہی یہاں کے عام لوگ دیس بدیس کیلئے اڑان بھرسکیں گے ۔ یہاں کے کاشت کار اپنی فصل اور پیداوار ملک اور بیرون ملک کی منڈی میں بھیج کر اچھا منافع کماسکیں ۔ مچھلی ، مکھانا ، آم اور لیچی یہاں کی مشہور چیزوں کو بڑی منڈی تک پہنچانے کیلئے ہماری حکومت کارگو پالیسی بنا رہی ہے اس کے توسط سے مسافر اورپیداوار دونوں کو لانا لے جانا آسان ہوجائے گا ۔ ہوائی سروس کی زبردست ڈیمانڈ کے مد نظر ہی ایئر لائنس نیٹ ورک کی توسیع کی جارہی ہے ۔ڈیمانڈ پورا کرنے کیلئے 2300 ایئر کرافٹ کی ضرورت ہوگی جسے انڈیا میں ہی بنانے کی تیاری چل رہی ہے ۔ حکومت کے اس پہل سے لوگوں کو روزگار ملے گا ۔ یہاں سے اڑنے والے ہوئی جہاز سے مسافروں کے ساتھ ساتھ یہاں کی پیداوار ، کلچر اور کلا وسنسکرتی بھی دیس بدیس میں پہنچے گی ۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلی سوشیل کمار مودی نے کہا کہ سنگ بنیاد رکھے جانے کے ساتھ ہی اہل دربھنگہ کا دیرینہ خواب پورا ہونے جارہا ہے ۔ یقینا آج کا دن دربھنگہ نہیں شمالی بہار کے لوگوں کیلئے یاد گار اور تاریخی دن ہے،کیونکہ بہار میں پٹنہ کے بعد دربھنگہ دوسرا ضلع جہاں سے ہوئی سروس شروع ہونے جارہی ہے ۔ نجی ایئر لائنس کمپنی اسپائس جیٹ کے جہاز دربھنگہ سے دہلی ، ممبئی اور بنگلور کیلئے براہ راست اڑان بھریں گے ۔سنگ بنیادتقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے شہری ہوا بازی حکومت ہند جینت سنہا نے نو تعمیر دربھنگہ ایئر پورٹ کو مشہور میتھلی شاعر ویدیاپتی کے نام موسوم کرنے کی تجویز رکھی اور اس بابت اسمبلی سے قرار داس پاس کرانے کا مشورہ دیا ۔ ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیاکہ دربھنگہ کا نو تعمیر ٹرمینل ملک کے دوسرے ٹرمینل کی طرح متھلانچل کی چیزوں سے آراستہ ہوگا اورٹرمینل پرمتھلا پینٹنگ اور مقامی کلچر کی جھلک پیش کی جائے گی ۔ اسپائس جیٹ کے سی ایم ڈی اجے سنگھ سیہوئی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دربھنگہ ایئر پورٹ سے 10-15فلائٹیں پرواز ہوا کرے گی ۔ چھتیس گڑھ رائے پور کیلئے پرواز شروع کیا جائے گا ۔ دربھنگہ کے بعد جلدہی ایک سے دو ماہ کے اندر بہٹا ایئر پورٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ۔ وزیر مملکت برائے دیہی امور حکومت ہند رام کرپال یادو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی بہار نتیش کمار کی متھلا کے تئیں لگاؤ کا ہی نتیجہ ہے کہ دربھنگہ کے لوگ نئی تاریخ رقم کرنے میں کامیاب ہوسکے ہیں اس سے قبل طے وقت پر وزیر اعلی اور مرکزی وزار ء کا قافلہ ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر سے ایئر پورٹ پہنچا جہاں اعلی حکام نے گلدستہ پیش کر استقبال کیا ۔ سیکوریٹی دستہ نے لیڈران کو گارڈ آف آنر دیا ۔ رنوے سے بذریعہ کار جلسہ گاہ پہنچے جہاںبنیاد کی اینٹیں رکھی گئیں ۔ لیڈران نے شمع روشن کرکے پروگرام کا باضابطہ افتتاح کیا اور ریمورٹ دبا کر سنگ بنیاد کی تختی کا نقاب ہٹایا ۔ وزیر اعلی اور مرکزی وزراء کا متھلا کی روایت کے مطابق پاگ چادر اور مکھانا کامالا پہنا کر کیاگیا ۔ پروگرام میں ریاستی وزیر برائے رسد وخوراک مدن سہنی ، دربھنگہ کے انچارج اور وزیر برائے شہری ترقیات مہیشور ہزاری ، رکن پارلیمنٹ کرتی جھا آزاد ، کابینہ سکریٹری آر کے مہاجن ، کمشنر مینک بربرے ، آئی جی پنکج دراد ، ڈی آئی جی ونود کمار ، ڈی ایم ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ ، سینئر ایس پی گریما ملک ،کیوٹی رکن اسمبلی فراز فاطمی، رکن اسمبلی دربھنگہ شہر سنجے سراؤگی ، حیاگھاٹ ایم ایل اے امرناتھ گامی ، جالے رکن اسمبلی جیویش مشرا ، ایم ایل سی سنیل سنگھ ، ارجن سہنی ، دلیپ چودھری ، ضلع پریشد صدر گیتا دیوی ، سابق ایم ایل اے ڈاکٹراظہار احمد ، رام نیواس پرساد ، ڈاکٹر ونود چودھری ، مصری لال یادو ، ضلع صدر جے ڈی یو سنیل بھارتی ، اعجاز اختر خاں رومی ، ضلع صدر بی جے پی ہری سہنی ، اشرف حسین ، جے ڈی یو خاتون سیل صدر عصمت جہاں ، حافظ ابو شحمہ ، احسان الحق صدیقی ، شیام کشور پرددھان ، ونے کمار چودھری وغیرہ موجود تھے ۔ انڈین ایئر پورٹ اٹھاریٹی کے ڈی جی ایم ،ایئر فورس کے کمانڈ ر ،ایس ڈی او راکیش گپتا اورایس ڈی پی او انوج کمار سمیت متعلقہ افسران نظم و نسق سنبھالے ہوئے تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close