بہارمتھلانچل

دربھنگہ ایئر پورٹ کا سنگ بنیاد محض چناوی اسٹنٹ : علی اشرف فاطمی


سابق وزیر نے ایئرپورٹ کے نام پر بھی اٹھایا سوال ، کہا صرف ایک سیٹ کیلئے پریشان ہیں وزیر اعلی

دربھنگہ :دربھنگہ ایئر پورٹ کا سنگ بنیاد محض چناوی اسٹنٹ ہے ،جسے صرف ایک امیدوار کی جیت کیلئے ڈیزائن کیاگیاہے اور میڈیا نے بھی بغیر اسڈی کئے ہی اسیہیڈ لائن بنا دیا ہے۔ دربھنگہ ایئر فورس کے پاس رنوے بھی ہے ، ٹرمینل بھی ہے ۔ 92کڑور کے صرفہ سے ٹرمینل کیسے بن سکتا ہے ۔ مرکزی حکومت نے جو رقم جاری کیا ہے اس سے صرف دو چیزوںکا کنسٹرکشن ہوسکتا ہے ۔ایک تو رنوے کی مرمت ہوگی ۔ اور دوسرا 2.6ایکڑ زمین جسے ڈیفنس نے صرف پانچ سال کیلئے دستیاب کرایا ہے اس پر سول انکلیو بنے گا ۔ حالانکہ ایئرپورٹ کیلئے ٹرمینل کی ضرورت ہوتی ہے ، کنٹرولنگ ٹاور بنایا جاتا ہے ۔ اس کے باوجود ایئر پورٹ کے سنگ بنیاد کا دعوی صرف چناوی حربہ ہے ۔ مذکورہ باتیں سابق وزیر مملکت و آر جے ڈی لیڈر محمد علی اشرف فاطمی نے پریس کانفرنس کے دوران کہی ۔ انہوں نے دربھنگہ ایئر پورٹ کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے اور دھول جھونکنے کی بات کہتے ہوئے کہاکہ اگر ریاستی حکومت کی منشا صاف ہوتی تو وہ سب سے پہلے ایئر پورٹ کیلئے درکار 31؍ایکڑ زمین دستیاب کراتی ،ہمیں بتائیں کیا اس کیلئے پیسہ آیا، ٹرمینل کا نقشہ بنا کہ سنگ بنیاد کردیا گیا ۔ میرے دعوی کی سچائی اس سے بھی سمجھا جاسکتا ہے کہ جون تک ہوائی سروس شروع کرنے کا دعوی کیا جارہا ہے ۔اس سے پہلے ستمبر ، اس کے بعد نومبر اور پھر دسمبر اور اب جون کا وقت دیا گیا ہے ۔ اور پارلیمانی انتخاب اپریل مئی میں ہونا ہے ۔ یعنی چناؤ تک اس معاملہ کو زندہ رکھا جائے گا اس کے بعد پھر کس کو فرصت ہے یہ پوچھنے کی کب ہوائی سروس شروع ہوگی ۔ سول انکلیو فاؤنڈیشن کیلئے ڈیفنس نے ڈھائی ایکڑ زمین دیا ہے وہ بھی صرف پانچ سال کیلئے ایگریمنٹ ہوا ہے ۔ اس کے بعد کیا ہوگا ؟فاطمی نے دربھنگہ ایئر پورٹ کے نام پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جن کا نام گشت کررہا ہے وہ بیشک قابل احترام ہیں ۔ لیکن تاریخی اٹھاکر دیکھئے ایئر پورٹ کا نام بڑے لیڈر یا تاریخی لوگوں کے نام پر ہوتا آیا ہے ۔ ایسے میں ایئر پورٹ کانام جن نایک کرپوری ٹھاکر کے نام سے ہونا چائیے ۔ کیونکہ وہ بہار کے پہلے وزیر اعلی ہیں جن کا تعلق قدیم دربھنگہ ضلع سے ہے اور آج بھی ان کا گھر دربھنگہ کمشنری میں آتاہے ۔ یا پھر دربھنگہ مہاراج کے نام سے ہونا چائیے جن کا اس علاقہ کو بنانے میں بڑا رول رہا ہے ۔دربھنگہ مہاراج نے بہت پہلے ایئرپورٹ بنالیا تھا ، انہوں نے ایئر ایویشن کمپنی بھی بنایا تھا ، ان کے پاس چار جہاز بھی تھے ۔دربھنگہ میں ریلوے لائن ، ایئر پورٹ ، اچھی عمارت ، تالاب ، یونیورسیٹی اور سڑک دربھنگہ مہاراج کی دین ہے اگر اس خاندان کے نام سے ایئرپورٹ بنتا ہے تو دربھنگہ کیلئے خوشی کی بات ہوگی ۔کیونکہ وہ ہماری تاریخ کے اہم حصہ ہیں اورہمیں اپنی تاریخ کو نظر انداز نہیں کرنا چائیے ۔ جناب فاطمی نے وزیر اعلی پر طنزکرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک امیدوار کیلئے وہ ایک ہی سڑک اور پل کا بار بارافتتاح کررہے ہیں ۔ ایسا لگتا ہے کہ وزیراعلی کو صرف ایک ہی سیٹ کی فکر ستا رہی ہے ۔ریاست بڑھتے جرائم ، قتل ،لوٹ مار ، عصمت دری ، بدعنوانی اور بے وزگار پر کچھ بولنے کیلئے ان کے پاس وقت نہیں ہے ۔ فاطمی نے لالو پرسادیادو اور ان کے کنبہ کو سی بی آئی کے ذریعہ ہراسا ں کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سی بی آئی کے لوگوں نے خود اعتراف کیا ہے لالو یادو کو وزیر اعلی اور مودی کے اشارہ پر پھنسایا گیا ۔ اس موقع پر ضلع صدر رام نریش یادو ، ضلع ترجمان راشد جمال ، راجو پوروے وغیرہ موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close