بہارمتھلانچل

دربھنگہ میں بڑی مقدار میں شراب برآمد ،دو گرفتار

دربھنگہ :ضلع کے مختلف تھانوں سے بدیشی شراب کی برآمدگی ہوئی اور ایک ٹرک ضبط کیا گیاہے ۔ شراب کے دھندے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیاگیا اورایک شخص کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ہے ۔ اس کی جانکاری دیتے ہوئے صدر ڈی ایس پی انوج کمار نے بتایا کہ صدر تھانہ حلقہ کے پی کے تلیاپوکھر محلہ کے رام جیون سہنی کے گھر پر ایک ٹرک سے بدیسی شراب اتاری جارہی ہے ۔ اور وہاں سے شراب کو الگ الگ جگہوں پر بیچنے کیلئے سپلائی کیا جارہا ہے ۔ جانکاری ملنے کے بعد مبی اوپی انچارج گوتم کمار کو چھاپہ ماری کی ہدایت دی گئی جو اپنے پولیس اہلکار کے ساتھ چھاپہ ماری کرتے ہوئے وہاں سے 80ایم ایل کے 2240بوتل آفیسرس چوائس شراب ، 750ایم ایل کا15330روائل اسٹیگ شراب ، 750ایم ایل کا 10عدد بلینڈر پرائیڈ جوکہ بنگال میڈ ہے برآمدکرنے میں کامیاب رہے ۔ تین اسکوٹی، ایک موٹر سائیکل کو ضبط کیاگیا ۔ مظفر پور ضلع کے جاتک آتا گاؤں کے چھاپا سہنی کابیٹااشوک کمار سہنی کو گرفتار کرلیا گیا ۔ شری سوامی کابیٹا آنند سوامی کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ گرفتار شخص نے اقبالیہ بیان میں بتایا کہ وہ سمستی پور ضلع کے شیواجی نگر گاؤں باشندہ بھیما ، سنتوش روشن اور دربھنگہ کے شمشیر اور رام سجیون سہنی کیلئے کام کرتاہے ۔ حراست میں لئے گئے مکان مالک کا بیٹانے بتایاکہ اس کے والد شراب کا کارو بار کئی مہینوں سے کرتے آرہے ہیں ۔ ڈی ایس پی کمار نے مزید بتایا کہ یونیورسیٹی تھانہ حلقہ کے قومی شاہراہ پر مہندرا ایجنسی کے پاس اتر پردیش کے ضلع بھونسا 327525نمبرکی گاڑی لاوارث حالت میں کھڑی تھی جس کایونیورسیٹی تھانہ کی پولیس نے تلاشی لی ۔ تلاشی میں 12؍کارٹون میک ڈویل کی شراب برآمد ہوئی ۔ جسے یونیورسیٹی تھانہ انچارج اجے کمار جھا نے ٹرک سمیت ضبط کرلیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close