بہارمتھلانچل

دربھنگہ میں تین روزہ کمشنری سطحی نیوجن میلہ کاریاستی وزیر نے کیا افتتاح

دربھنگہ :محکمہ لیبر وسائل اور ایمپلائمنٹ ڈائریکٹریٹ اور نیشنل اسکل ڈپلومنٹ کارپوریشن کے اشتراک سے منعقد 11تا 13؍ اگست کا تین روزہ کمشنری سطحی نیوجن میلہ ڈی آر سی سی قادرآباد میں شروع ہوگیا ۔ میلہ کا افتتاح وزیر وجے کمار سنہا کے علاوہ رکن اسمبلی سنجے سراؤگی ، دربھنگہ میئر وجنتی دیوی کھیریا ، مدن مراری جھا ، مسری لال یادو نے مشترکہ طور پر شمع روشن کرکے افتتاح کیا ۔ میلہ میں 55نجی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں جس میں پہلے میں دن 877بے روزگار نوجوان کو روزگار کیلئے رجسٹرڈکیا گیا ۔ ریاستی وزیر وجے سنہا نے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو روزگارحاصل کرنے کا جذبہ دلایااور کہا کہ آپ کے شہر میں روزگار پانے کا یہ سنہرا موقع ہے ۔ اس میلہ میں اچھے لال کمار جوائنٹ ڈائرکٹر ، اجیت کمار اسسٹنٹ ڈائرکٹر ایمپلائمنٹ بہار پٹنہ ، رام موہن جھا ،ڈپٹی ڈائرکٹر ، مان کشیور پنڈٹ دربھنگہ ، نور احسن نیوجن افسر دربھنگہ ، بھاؤنا ورما (کوآرڈینٹر اسکل ڈپلومنٹ )، کامیشور پرساد ، توصیف ہاشمی (منیجر ) کے علاوہ افسران ملازمین موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close