بہارمتھلانچل

دربھنگہ میں فروغِ اردو سیمینار کے اختتام پر ڈاکٹر امام اعظم کی کتاب ’’گیسوئے اسلوب‘‘ کی رونمائی

دربھنگہ: محکمہ کابینہ سکریٹریٹ اردو ڈائریکٹوریٹ پٹنہ کے زیر اہتمام اور اردو مشاورتی کمیٹی پٹنہ کے زیر سرپرستی گزشتہ ۵؍اگست ۲۰۱۸ء بمقام ڈان باسکو اسکول ، دربھنگہ میں فروغ اردو سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت جناب شفیع مشہدی (صدر نشیں ، اردو مشاورتی کمیٹی بہار، پٹنہ ) نے کی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر اسلم جاوداں (اردو پروگرام افسر ، اردو ڈائریکٹوریٹ ، پٹنہ) نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ اس سیمینار میں ۳؍مقالے ڈاکٹر ابرار احمد اجراوی ، جناب شکیل احمد سلفی (مدیر ’’الہدیٰ ‘‘ دربھنگہ ) اور ڈاکٹر امام اعظم (مدیر ’’تمثیل نو‘‘ دربھنگہ و ریجنل ڈائریکٹر ، مانو ، کولکاتا) نے پیش کئے۔ مقالہ خوانی کے بعد تین مندوبین ڈاکٹر محمد عبدالرحمن ارشد، ڈاکٹر منصور خوشتر اور محمد ارشد حسین نے فروغِ اردو کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔ دیگر مہمانان یعنی پروفیسر اجیت کمار ورما ، پروفیسر شاکر خلیق ، میجر بلبیر سنگھ ، پروفیسر عبدالمنان طرزی ، پروفیسر انیس صدری ، ڈاکٹر مشتاق احمد ، ڈاکٹر ریحان غنی ، ڈاکٹر نجیب اختر وغیرہ نے اردو کی ترقی و ترویج کے حوالے سے اپنی باتیں رکھیں۔ اس سے قبل استقبالیہ تقریر اور خیرمقدمی کلمات جناب امتیاز احمد کریمی ، ڈائریکٹر، اردو ڈائریکٹوریٹ ، پٹنہ نے ادا کیے جب کہ آخر میں جناب مبین انصاری (اے ڈی ایم ، دربھنگہ) نے کلماتِ تشکر ادا کیے۔راج بھاشا کے ملازمین نسیم احمد رفعت مکی ،واصف جمال وغیرہ اس سیمینار کو کامیاب بنانے میں پیش پیش رہے۔ سیمینار کے اختتام پر معروف شاعر ، ادیب اور صحافی ڈاکٹر امام اعظم کی تازہ تصنیف ’’گیسوئے اسلوب‘‘ (ادبی مضامین ) کی رونمائی پروفیسر انیس صدری ، میجر بلبیر سنگھ، پروفیسر عبدالمنان طرزی، جناب مبین انصاری ، جناب شفیع مشہدی ، ڈاکٹر مشتاق احمد، پروفیسر شاکر خلیق ، جناب امتیاز احمد کریمی ، ڈاکٹر نجیب اختر اور ڈاکٹر اسلم جاوداں نے کی ۔ ۲۸۸؍صفحے کی اس کتاب میں ۴۳؍مضامین ہیں، جنھیں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہ مضامین متنوع تنقیدی وتحقیقی موضوعات پر مشتمل ہیں جو کتاب کی وقعت میں اضافہ کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close