کوسی

درخت سے لٹکی نوجوان کی لاش ملنے سے سنسنی

سمستی پور: سمستی پور ضلع کے خان پور تھانہ حلقہ کے الماس نگر منوارا گائوں مین لیچی کے درخت سے لٹکی نوجوان کی لاش ملنے سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔مہلوک کی پہنچان گائوں کے ہی مہا دیو مہتو کا لڑکا لکھن مہتو (۳۰) کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مہلوک کی بیوی شادی کے کچھ مہینے بعد سے ہی مائیکے میں رہتی تھی مہلوک لکھن مہتو اسے رخصتی کرانے کے لئے سسرال والوں سے مسلسل گذارش کی لیکن سسرال کے لوگ رخصتی کے لئے راضی نہیں وہئے جسکے سبب وہ کافی ذہنی تنائو میں رہتا تھا ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اسی ذہنی تنائو کے سبب اس نے گھر کے پیچھے لیچی کے درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی ۔ ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نمتعلقہ تھانہ کی پولیس موقع پر نپہنچی اور معاملے کی چھان بین کرتے ہوئے مہلوک کی لاش کو اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے سمستی پور صدر اسپتال بھیج دیا اور معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close