ہندوستان

دفاع اور سلامتی کے سیکٹر میں تعاون نہایت اہم ہے:نرملا سیتا رمن

نئی دہلی: ہندوستان اور جاپان نے دفاعی سیکٹر میں تعاون کو دونوں ملکوں کے تعلقات کا محور قرار دیتے ہوئے اس کا دائرہ مسلسل بڑھاتے رہنے کے تئیں عہد بندی کا اظہار کیا۔وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اور جاپان کے وزیر دفاع سنوری اونوڈیرا نے آج یہاں وزیر دفاع کی سطح کی سالانہ میٹنگ کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت کو مضبوط کرنے کے لئے دفاع اور سلامتی کے سیکٹر میں تعاون نہایت اہم ہے۔ میٹنگ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ یکساں اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کو جاپان کی فری اینڈ اوپن انڈو پیسفک اسٹریٹیجی کے ساتھ جوڑنے والی جاپان۔ ہنداسپیشل اسٹریٹیجک اینڈ گلوبل پارٹنرشپ کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی وزیر دفاع اگلے سال جاپان جائیں گی اور دونوں ملکوں کے درمیان اگلے سال ٹوکیو میں ٹو پلس ٹو ڈائلاگ بھی ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close