بہارمتھلانچل

دنیا میں وہی قوم سرخرو کہلانے کے لائق ہے جس کے پاس علم ہو :شاہد اطہر

اینگلو عربک اسکول نئی نسل کی بہتر تعلیم اور شاندار اخلاقی تربیت کے لئے امید کی ایک نئی کرن : جاوید اقبال عرسی

بینی پٹی مدھوبنی:دنیا میں وہی قوم سرخرو کہلانے کے لائق ہے جس کے پاس علم ہو کیونکہ علم کے بغیر انسانی زندگی ویران گھر کے مانند ہے.یہ باتیں ڈی پی ایم آئی دربھنگہ کی مینیجنگ ڈائریکٹر جناب شاہد اطہر صاحب نے بطور مہمان خصوصی اینگلو عربک اسکول میگھ ون ضلع مدھوبنی کے احاطہ میں مفت اعلی تعلیم میٹرک ،انٹر پاس طلبہ و طالبات کے کاؤنسلنگ کے موقع پر اینگلو عربک اسکول کے بینر تلے منعقد تقریب میں ایک بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئیں کہیں. انہوں نے کہا کہ مسلم اقلیتی طلبہ کو تعلیمی میدان میں پیش رفت کرنے کی اشد ضرورت ہے مزید انہوں نے کہاکہ انگریزی انٹر نیشنل زبان ہے جس کے حصول کے بغیر انسان کی تعلیم ادھوری ہے وہیں انہوں نے دہلی پارا میڈیکل میں چلائے جارہے خصوصی کورسیز کے تعلق سے تفصیلی گفتگو کی ساتھ ہی انہوں نے میڈیکل کی تعلیم کی طرف متوجہ کراتے ہوئے کہا کہ دہلی پارا میڈیکل آپ کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے کئی ایک کورسیز لے کر آیا ہے جس سے آپ بہت زیادہ فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ تقریب کا آغاز اسکول کی طالبہ حلیمہ خاتون کی تلاوت اور گلفشاں پروین و عائشہ نعتیہ کلام سے ہوا ۔ وہیں اسکول کے طالب علم عاقب علی وغیرہم نے اپنے ہندی انگلش اردو تقریر سے سامعین کا دل جیت لیا. وہیں دانش کمال سرگم نے بھی اپنے نعتیہ کلام سے لوگوں کا دل جیت لیا. پروگرام کی صدارت ہلیز ٹرسٹ کے کے چیئر مین جناب جاوید اقبال عرشی نے اور نظامت کے فرائض اینگلو عربک اسکول کے چئر مین جناب عرفان فلاحی و مولانا عالمگیرقاسمی نے مشترکہ طور کی. اس موقع پر اپنے صدارتی کلمات میں جناب جاوید اقبال عرشی صاحب نے کہا کہ آج کے اس پر آشوب دور میں عصری تعلیم بھی ضروری ہے ساتھ ہی اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا مزید انہوں نے کہا کہ اس پر فتن دور میں اینگلو عربک اسکول نئی نسل کی تعلیم کے بہتر مستقبل کے لئے ایک نئی کرن ہے انہوں نے سامعین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اینگلو عربک اسکول آپ کو اعلی یافتہ دیکھنے کے خواہاں ہیں وہ ہر طرح سے آپ کی مدد کرنے اور بہتر تعلیم محیا کرانے کو تیار ہیں ۔اخیر میں اینگلو عربک اسکول کے ڈائریکٹر عنایت اللہ ندوی فری ڈپلوما و بی ٹیک کے لئے تقریباً 20 بچوں سے فارم پر کروایا فارم پر کرنے والے دور دراز سے اینگلو عربک اسکول میگھ ون کی آواز پر تشریف لائے تھے اور آگے کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے اسکول کے ڈائریکٹرو چیئر مین سے مزید جانکاری لی جن کے بعد لوام۔ مدھوبنی کمرھولی. نظرا صمداترمہان وغیرہ سے تشرف لا ئے بچوں نے اپنا اپنا فارم پر کی آخیر میں حافظ محمد علی صاحب نظرا کی دعاؤں پر اس اہم پروگرام کا اختتام ہوا۔اس تقریب میں جناب پرویز صاحب سابق مکھیا. جناب نسیم صاحب. اعجاز صاحب مدھوبنی، اقبال صاحب نظرا. امان اللہ دربھنگہ وغیرہم کے علاوہ کافی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close