بین الاقوامی

دنیا کے کئی خطوں میں عیدقرباں منائی گئی

دبئی: سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک سمیت یورپ، امریکہ، انڈونیشیا، جاپان اور افغانستان کے علاوہ دنیا کے کئی خطوں میں عیدقرباں آج مذہبی جوش جذبے سے منائی گئی۔ ہندستان، پاکستان اور بنگلہ دیش سمیت باقی دنیا میں عید الاضحیٰ کا تیوہار کل منایا جائے گا۔نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع آج سعودی عرب میں ہوا جہاں دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج کی ادائیگی کے لیے موجود تھے۔ مدینہ منورہ میں بھی نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔ خانہ کعبہ میں عیدالاضحٰی کی نماز ادا کی امامت شیخ ڈاکٹر سعود الشریم نے کی۔امام کعبہ نے خطبے میں قربانی کے فلسفے اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر مسلمانوں نے اللہ کے حضور خشوع و خضوع سے دعا اور استغفار کیا۔بعد نماز عید سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانیاں دی گئیں۔ حجاج کرام قربانی کا فریضہ انجام دینے کے بعد سرمنڈوایا اور احرام کھول دیا۔ قبل ازیں سعودی عرب میں حجاج کرام نے رات کھلے آسمان تلے مزدلفہ میں گزارکرنماز عید سے قبل مسجد الحرام میں فجر کی نماز ادا کی۔متحدہ عرب امارات کی مساجد اور عید گاہوں میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے ، جس میں ہزاروں فرزندان توحید نے حصہ لیا اور سنت ابراہیمی پر عمل کیا۔ فلسطین میں بھی عیدالاضحیٰ روایتی جوش و جذبے سے منائی گئی اور مسجد الاقصیٰ میں عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا۔ خانہ جنگی سے متاثر شام میں بھی جوش و جذبے سے عیدالاضحیٰ منائی گئی اورلوگوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارک باد دی۔انڈونیشیا اور ملائشیا سمیت مشرق بعید کے ممالک میں بھی مسلم اکثریتی علاقوں میں نماز عید کے اجتماعات کی اطلاعات ملی ہیں۔کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعے کی خبر نہیں ملی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close