بہارمتھلانچل

دن دہارے ملازم سے اسلحہ کے بل پر لوٹ

سمستی پور:سمستی پور مفصل تھانہ حلقہ کے کیوس نطامت گائوں کے نزدیک سمستی پور ۔روسڑا شاہراہ پر ایک سنسان مقام پر نا معلوم اسلحہ بردار بائک سوار جرائم پیشوں نے ایک فینانس کمپنی کے ملازم سے اسلحہ کا خوف دکھا کر پچاس ہزار روپیہ لوٹ لیا اور آرام سے سمستی پور کی جانب فرار ہو گئے ۔ دن دہارے پیش آئے اس واقعہ سے لوگوں میں کافی دہشت پیدا ہو گیا ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق شری رام ٹرانفر فینانس کمپنی کے ملازم دیپک کمار آج صبح اپنے گھر روسڑا سے پچاس ہزار روپیہ لیکر اپنے سمستی پور واقع دفتر جا رہا تھا تبھی مذکورہ مقام پر بائک سوار اسلحہ بردار جرائم پیشوں نے ملازم کی بائک کو اوور ٹیک کر روکا اور پھر اسلحہ کا خوف دکھاکر روپیہ کا بیگ لیکر فرار ہو گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ جرائم پیشوں نے ملازم سے بائک کی چابھی اور موبائل بھی چھین کر ساتھ لے گئے ۔ ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مفصل تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی چھان بین کرتے ہوئے جرائم پیشوں کی گرفتاری کے لئے چھا پہ ماری شروع کر دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close