بہارمتھلانچل

دوبائک سواروںکی سڑک حادثہ میں موت

موتیہاری: موتیہاری اریراج شاہراہ پرہرسدھی تھانہ حلقہ کے مٹیریاپیپل چوک کے نزدیک دیرشام سڑک حادثے میں دولوگوں کی موت ہوگئی جس کی پہچان ترکولیاتھانے کے جئے سنگھ پورکے رہنے والے رام بابورام (۲۵) اور شہر کے مفصل تھانہ کے پتوراکے رہنے والے روہل کمار (۲۰)کے طورپرہوئی ہے۔دونوں پہاڑپورکے لوکاہارام بابو کے سسرال جارہے تھے اوررستے میں مامابھانجہ تھے۔پولس نے مقتول ایک شخص کے پاس سے ایک پسٹل برآمدکیاہے ۔ملی جانکاری کے مطابق بائک سواردونوں شخص موتیہاری کی طرف سے اریراج کی طرف جارہے تھے کے مٹیریاپیپل کے نزدیک نامعلوم گاڑی نے ٹھوکرماردی جس سے موقع پرہی دونوں کی موت ہوگئی۔خبرملتے ہی موقع پرپہونچے ہرسدھی تھانہ صدرونودکمارنے دونوں کے لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے موتیہاری صدراسپتال بھیج دیا۔پولس نے خدشہ ظاہر کیا کہ دونوں کسی بڑے واردات کوانجام دینے جارہاتھاتبھی یہ حادثہ ہوا۔ڈی ایس پی ار یراج اجئے کمارنے موقع پرپہونچ کرجانچ کی اور بتایاکہ اس حادثے کے سبھی پہلوئوں پرجانچ کی جارہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close