کھیل

دوتی کی چاندی ۔چاندی

جکارتہ- (یواین آئی): ہندوستان کی ایتھلیٹ دوتي چند نے 100 میٹر میں نقرئی تمغہ جیتنے کے بعد 200 میٹر میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 ویں ایشیائی کھیلوں میں بدھ کو ایک بار پھر چاندی کا تمغہ جیت لیا۔
دوتي 100 میٹر میں بحرین کی ایڈڈيونگ اوڈيونگ سے فوٹو فننش میں پیچھے ہوکر چاندی کے تمغہ پر ٹھہر گئی تھیں اور 200 میٹر میں بھی انہیں اوڈيونگ نے ہی پیچھے چھوڑا۔ اوڈيونگ نے 22.96 سیکنڈ کا وقت لیا جبکہ دوتي نے 23.20 سیکنڈ کا وقت لگایا۔ چین کی يوگلي وئی نے 23.27 سیکنڈ کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔
دوتي نے سیمی فائنل میں اوڈيونگ کو دوسرے مقام پر چھوڑا تھا. لیکن فائنل میں اوڈيونگ آگے نکل گئیں۔ دوتي کا سیمی فائنل کا وقت 23.00 سیکنڈ رہا تھا جبکہ اوڈيونگ نے 23.01 سیکنڈ کا وقت نکالا تھا۔ فائنل میں ہندوستانی کھلاڑی اپنے سیمی فائنل کے وقت سے پیچھے رہ گئیں لیکن اوڈيونگ نے اپنی کارکردگی میں کافی اصلاح کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close