تعلیمہندوستان

دوسروں کے کام آنا ہی سب سے بہتر خدمت: ڈاکٹر اسلم پرویز

 اردو یونیورسٹی میںلائبریری و انفارمیشن سائنس پر ریفریشر کورس کا افتتاح

حیدرآباد : انسانیت کی خدمت اور دوسروں کے کام آنے کا جذبہ ہی سب سے بہتر عمل ہے ۔ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے آج لائبریری و انفارمیشن سائنس کے ریفریشر کورس کا افتتاح کرتے ہوئے اس خیال کا اظہار کیا۔ 23جنوری تک جاری رہنے والے اس کورس کا اہتمام یوجی سی ۔ مرکز برائے فروغ انسانی وسائل (ایچ آر ڈی سی، مانو) نے کیا ہے۔ ڈاکٹر اسلم پرویز نے اپنی تقریر میں پروگرام کی غرض وغایت بیان کی اور لائبریری و انفارمیشن سائنس کی اہمیت و امکانات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ ریفریشر کورس شرکاءکی معلومات کو تازگی بخشنے اور انہیں اپنے مضمون کے حالیہ رجحانات سے لیس ہونے کی ترغیب دے گا۔ لائبریری و انفارمیشن سائنس کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے 35 شرکاءجو ملک کی مختلف جامعات اور کالجز کی نمائندگی کررہے ہےں، پروگرام میں شریک ہےں۔ ڈاکٹر ایم اے سکندر، رجسٹرار جو مرکز کے انچارج ڈائرکٹر بھی ہے،نے اپنی تقریر میں کتب خانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے شرکاءکو مشورہ دیا کہ پروگرام کے دوران حصول علم کے لیے وہ ریسورس پرسنس کی باتوں پر مکمل توجہ دیں۔ ڈاکٹر اختر پرویز، کورس کوآرڈینٹر و لائبریرین اردو یونیورسٹی نے ریفریشر کورس کا عمدگی سے تیار کردہ شیڈول پیش کیا۔ ڈاکٹر تحسین بلگرامی، ڈپٹی ڈائرکٹر نے کارروائی چلائی اور ڈاکٹر اشتیاق احمد، اسسٹنٹ پروفیسر نے شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close