بہارسیمانچل

دووکلاءیونیوں نے تعزیتی نشست کا انعقاد کیا

بیگوسرائے:ضلع وکلاءیونین کے دووکیل یوگیندر ٹھاکر عرف یوگی اور رام بلاس مہتوکے اچانک انتقال ہونے پر ضلع اور سیشن جج دیوان عبدالعزیز خان نے تعزیتی نشست منعقد کردومنٹ کی خاموشی اختیار کر متوفیوں کی روح کی تسکین کے لئے دعا کی۔ اس تعزیتی نشست میں ایڈیشنل ضلع اور سیشن جج پیوش کمل دکچھت ، انل کمار سنہا، راج کشور رائے، دھرم شیل شریواستوایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ رجنی کماری ، ٹھاکر امن کمار، ایس ڈی جے ایم ، مینا کماری، جوڈیشیل مجسٹریٹ رگھوویر پرساد ، جنید عالم، سویتا گریوال، راجیو کمار، راجیو رنجن، منصف دھریندر پانڈے اور ایڈوکیٹ بیجناتھ پرساد سنگھ، شاہ عزی الرحمان، راماشرے سنگھ، ضلع ایڈوکیٹ یونین کے جنرل سکریٹری ششی بھوشن پرساد سنگھ اور ایڈوکیٹ یونین کے جنرل سکریٹری سنجیت کمار ، ایڈوکیٹ یونین کے صدر ستہ نارائن پر ساد ساہو، ایڈوکیٹ یونین کے صدر ارون کمار چودھری، پراسکیوٹرمنصور عالم، ارون کمار چودھری کی صدارت میں تعزیتی نشست منعقد کی گئی اور ضلع وکیل سنگھ میں ستہ نارائن پرساد ساہو کی صدارت میں تعزیتی نشست منعقد کی گئی۔ تعزیتی نشست کے بعد سبھی وکلاءنے آج اپنے کو عدالتی کاموں سے الگ رکھا۔جس کی وجہ کر دن بھر کوئی بھی عدالتی کام نہیں ہوسکا۔ واضح ہو کہ متوفی وکیل رام بلاس مہتو 1970میں ضلع وکیل سنگھ کے ممبر بن کر وکالت شروع کی تھی اور 1987میں پٹنہ ہائی کورٹ میں اپنی وکالت شروع کی اور سرکاری وکیل کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close