دہلیہندوستان

دہلی میں ایم ایل اے فنڈ 10 کروڑ ہوا:سسودیا

نئی دہلی: دہلی حکومت نے ممبران اسمبلی کو اپنے علاقے میں کام کرانے کے لئے فنڈ کو چار کروڑ روپے سے بڑھاکر 10 کروڑ روپے کرنے کی منظوری دے دی۔نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے دلی اسمبلی میں منگل کو کابینہ کے اس فیصلے کی جانکاری دی۔ مسٹر سسودیا نے بتایا کہ وزیراعلی اروند کیجری وال کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ۔مسٹر سسودیا نے بتایا کہ ممبران اسمبلی ایم ایل اے فنڈ بڑھانے کا مطالبہ کافی عرصے سے کررہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ایم ایل اے فنڈ کو موجودہ چار کروڑ سے بڑھا کر سالانہ 10 کروڑ روپے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نائب وزیراعلی نے بتایا کہ کابینہ نے اس کے علاوہ قومی راجدھانی میں غیر ملکی زبان کی اکادمیوں کی تشکیل کی بھی تجویز منظوری دی ۔ وزیرشہری ترقی و صحت ستیندر جین نے بتایا کہ کابینہ کے اس فیصلے کو رواں برس عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close